اگر آج فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں تو عمران خان نہیں جیتیں گے کون سی جماعت کلین سویپ کر جائیگی؟نام بتا دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ملک کے نامور تجزیہ کاروں سے سوال کیا گیا کہ اگر آج ملک میں فری اینڈ فئیر الیکشن ہوا تو کون جیتے گا جس پر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ اگر آج ملک میں فری اینڈ فئیر الیکشن ہوتا ہے تو اس میں خان صاحب نہیں جیتیں گے۔

بلکہ مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی۔تجزیہ کار سلیم بخاری نے کہا کہ جو ایجنسیز ہیں، ان پر اعتبار ہے ، انہوں نے بتایا ہوا ہے کہ اگر اس طرح کے حالات میں فری اینڈ فئیر الیکشن ہوئے تو مسلم لیگ ن ہی کلین سویپ کرے گی۔ تجریہ کار محسن بیگ نے کہا کہ اگر فری اینڈ فئیر الیکشن ہو گیا تو مسلم لیگ ن ہی جیتے گی، مجھے ن لیگ ہی آگے لگتی ہے۔پروگرام میں موجود تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ سارے اسٹیک ہولڈرز مل کر انتخابی اصلاحات کر لیں بصورت دیگر پھر سے روتے رہیں گے، واضح رہے کہ اس وقت ملک میں مہنگائی اپنے عروج پر ہے ، غربت میں پے پناہ اضافہ ہو چکا ہے ، نوکریاں نہ ہونے کی وجہ سے آج کا نوجوان ڈگریاں لئے پھر رہا ہے ، اس کے علاوہ دیگر کئی ایسی وجوہا ت ہیں کہ جس کی وجہ سے عوام موجودہ حکومت سے نالاں نظر آتے ہیں ، اگر آج فری اینڈ فیئر الیکشن کرادئیے جائیں تو صورتحال 2018کے الیکشن نتائج سے مختلف ہو سکتی ہے ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق خلیجی ریاست عمان نے کووِڈ19کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظراتوار سے دوبارہ رات 8 بجے سے صبح 4بجے تک کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔

About newsbeads

Check Also

بریکنگ نیوز!!موسم گرما کی چھٹیاں ۔۔۔ شفقت محمود کا بڑا اعلان سامنے آ گیا،بچوں کی موجیں لگ گئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے والی ہی تھیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *