عورت کے لباس پر عمران خان کا بیان! غریدہ فاروقی بھی میدان میں آگئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ” خیال رہے کہ امریکی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے ملک میں فحا شی اور دیگر نوعیت کے واقعات پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انہوں نے کبھی نہیں کہا کہ عورتیں برقعہ پہنیں، عورت کے پردے کا تصور یہ ہے کہ معاشرے میں بے راہ روی سے بچا جائے۔

ہمارے ہاں ڈ سکوز اور نائٹ کلب نہیں ہے  لہٰذا اگر معاشرے میں بے راہ روی بہت بڑھ جائے گی اور نوجوانوں کے پاس اپنے جذبات کے اظہار کی کوئی جگہ نہ ہو تو اس کے معاشرے کے لیے مضمرات ہوں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اگر عورت مختصر کپڑے پہنے گی تو اس سے مرد پر اثر پڑے گا ، جہاں تک  ہے اس کا تعلق معاشرے سے ہے، جس معاشرے میں لوگ ایسی چیزیں نہیں دیکھتے وہاں اس سے اثر پڑے گا لیکن امریکہ جیسے معاشرے میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے خواتین کے لباس کے حوالے سے دئیے گئے بیان پر اینکر پرسن غریدہ فاوقی کا کہنا ہے کہ ان کی سوچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں غریدہ فاروقی نے کہا کہ ” صرف یہ حالیہ بیان ہی نہیں تشویشناک بات یہ بھی ہے کہ وزیراعظم خان ماضی قریب میں بھی دیے گئے ایسے ہی بیان اوراُس کے نتیجے میں ہونے والے پُرزور عوامی احتجاج کے باوجود اب بھی ویسا ہی سمجھتے ہیں کہ عورت کا لباس مرد کو لُبھانے کا باعث بنتا ہے۔ سوچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ جب کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے بھی اس بیان پر سخت تنقید کی تھی۔

About newsbeads

Check Also

عشق کی کارستانیاں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شادی نہ ہونے پرآپ نے مردوں کے ہاتھوں نوجوان لڑکیوں کی جا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *