شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمندافرادکے لیے اچھی خبر،حکومت نے شانداراعلان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شکر ہے غریب عوام کی شناختی کارڈ کے حصول میں سب سے مشکل کام سے جان چھوٹی، شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر، حکومت نے پہلی مرتبہ شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لئے ایس اعلان کر دیا ہے کہ جان کر کسی کو یقین ہی نہ آئے۔

پہلی بارشناختی کارڈ مفت بنےگاملک کے تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز میں نادرا دفاتر کھولے جائیں گے۔شناختی کارڈ کے حصول سے متعلق اہم اعلان سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پہلی بارشناختی کارڈ مفت بنےگا ، ملک کے تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز میں نادرا دفاتر کھولیں گے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے گفتگو میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس کون نہیں جاتا؟سب ہی جاتےہیں، اوورسیزپاکستانیوں نے مدد کی ورنہ روز کشکول لیکر پڑوسی ممالک جانا پڑتا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ماضی میں بجلی کےمہنگے معاہدےکیےگئے، پاکستان میں بجلی سستی ہوجائےتوبہت سےمسائل حل ہوجائیں گے ، احساس پروگرام سے غریبوں کی بہت مدد ہورہی ہے۔ ویزوں کے اجرا کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام ویزے آن لائن ہوگئے، جس کا کریڈٹ عمران خان کو جاتاہے ، پہلی بارملک میں ایگزٹ ویزا بھی آن لائن کردیا ہے اور 2 ہزار180روپےاضافی فیس کےساتھ ایک دن میں بھی پاسپورٹ مل سکتا ہے۔شناختی کارڈ کے حصول سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پہلی بارشناختی کارڈ مفت بنےگا ، ملک کے تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز میں نادرا دفاتر کھولیں گے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ ہمیں بہترالیکشن کے معاملات کی طرف جاناچاہئے، پاکستان میں وہ وقت آگیا ہے کہ ہمیں تلخیوں کوختم کرناہے، ساری پارٹیوں کومل بیٹھ کرالیکشن اصلاحات پربات کرنی چاہئے، تمام جماعتوں کوملکربارڈرکی صورتحال پربات کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے نو بلین ڈالرز بھیجے ہیں۔

About newsbeads

Check Also

بریکنگ نیوز!!موسم گرما کی چھٹیاں ۔۔۔ شفقت محمود کا بڑا اعلان سامنے آ گیا،بچوں کی موجیں لگ گئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے والی ہی تھیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *