Breaking News

چوہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما چودھری نثار علی خان کا معاملہ جو اب تک معلق رہا ہے، وہ اب سرگرم ہو گئے ہیں۔ چودھری نثار علی خان نے دوستوں کو بُلا کر مشاورت بھی شروع کر دی ہے جبکہ وہ اپنے حلقے میں چھوٹے چھوٹے سیاسی اجتماع بھی کر رہے ہیں۔

سینئر صحافی ہارون الرشید نے کہا کہ چودھری نثار علی خان کو یہ ادراک ہو گیا ہے کہ اُن کا بہت سارا وقت رائیگاں رہا ہے۔ وہ اس مخمصے میں تھے کہ اگر میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوتا ہوں تو کیا ہو گا؟ ہارون الرشید نے کہا کہ چودھری نثار سوچتے تھے کہ اُن کا مسلم لیگ ن سے ایک تعلق رہا ہے تاہم اب سارے اشارے یہی ہیں کہ چودھری نثار علی خان پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں گے لیکن اُن کی شمولیت الیکشن کے قریب ہو گی۔ اور اُس کی وجہ اُن کا ایک تجزیہ ہے جس سے میں نے نتیجہ اخذ کیا، اُن کا کہنا ہے کہ شہباز شریف والا آپشن نہیں ہو سکتا۔ یعنی اُن کا تعلق صرف اور صرف شہباز شریف سے ہے ، مریم نواز کے ساتھ اُن کا گزارہ نہیں ہو سکتا جبکہ پرویز رشید نے بھی انہیں ٹکٹ دینے کی مخالفت کی تھی۔ یہ سارے لوگ اُن کے مخالف ہیں، وہ شہباز شریف کے ساتھ چل سکتے تھے، لیکن شہباز شریف کو تو اُن کا اپنا خاندان قبول کرنے کو تیار نہیں ہے، وہ آزاد کشمیر الیکشن کی انتخابی مہم کے لیے بھی نہیں گئے۔ اُن کا کہنا ہے کہ میرا بیانیہ قبر تک میرے ساتھ جائے گا کہ مصالحت کے ساتھ سیاست ہو سکتی ہے، نفرت کے ساتھ نہیں ہو سکتی۔ چودھری نثار علی خان کے ساتھیوں نے انہیں مشورہ یہی دیا ہے کہ آپ کے پاس پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کے علاوہ دوسرا کوئی آپشن نہیں ہے۔ عمران خان نے انہیں وزارت اعلیٰ کی پیشکش کی تھی۔ وہ اگر آئیں گے تو ن لیگ سے اور بھی بہت سے اور لوگ بھی اُن کے ساتھ آئیں گے، اس لیے بھی کہ ن لیگ والے اقتدار سے دور نہیں رہ سکتے ۔

About newsbeads

Check Also

وارم ویلکم کرنے کی تیاریاں۔۔۔!!! پاکستانی سیاست کا کونسا بڑا نام اچانک تحریک انصاف میں شامل ہوگیا؟ پاکستانیوں کے لیے سرپرائز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وارم ویلکم کرنے کی تیاریاں عروج پر۔۔۔پاکستانی سیاست کا کونسا بڑا نام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *