Breaking News

آزاد کشمیر انتخابات پی ٹی آئی کے جھنڈوں والی گاڑی میں پولنگ بوتھ پر کیا چیز لائی گئی ؟ حامد میر نے ویڈیو شیئر کر دی ،تہلکہ مچ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آزادکشمیرکے انتخابات میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا۔ تفصیلات کے مطابق غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی نے 25 سیٹوں پر میدان مار لیا ہے ، پاکستان پیپلز پارٹی 11 اور مسلم لیگ (ن) 6 حلقوں سے کامیابی سمیٹ سکی۔ مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلز پارٹی ایک، ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

جبکہ سینئر صحافی حامد میر نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کر دی ہے جس میں مہران گاڑی پر پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے لگائے گئے ہیں جبکہ اس گاڑی سے پولنگ کا سامان اتارا جا رہا ہے ۔ اس حوالے سے حامد میر کا کہنا تھا کہ آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے چیف صاحب کچھ دنوں سے ٹی وی چینلز پر بڑےبلند و بانگ دعوے کر رہے تھے کہ الیکشن بڑا فئیر اینڈ فری ہو گا آج صبح جب لوگوں نے دیکھا کہ مظفر آباد میں تحریک انصاف کے پوسٹروں والی گاڑی میں پولنگ کا سامان لایا گیا تو چیف صاحب کے سب دعوئوں کی قلعی کھل گئی۔دوسری جانب انتخابی نتائج تبدیل کرنے کی صورت پیپلز پارٹی نے اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کیا ہے ۔ سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی آزادکشمیر فیصل راٹھور نے اپنے بیان میں کہا کہ دھاندلی ہوئی تو کشمیری اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے،گلگت والوں کو اسلام آباد پہنچنے کے لئے گھنٹوں چاہئے تھے کشمیری دو گھنٹے میں شاہراہ دستور پر ہوں گے۔ اپنے بیان میں فیصل راٹھور نے کہا کہ انتخابات پر شب خون مارا گیا تو کشمیر کے دونوں جانب منفی پیغام جائے گا، ہم کسی قسم کی دھاندلی کو برداشت نہیں کریں گے۔

About newsbeads

Check Also

میٹروبس کے انڈر پاس میں نوجوان لڑکی کیساتھ کیا شرمناک واقعہ پیش آگیا؟پاکستانیوں پر لرزہ طاری، افسوسناک خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یا اللہ پاک ہم پر اپنا رحم فرما دے ہم کس جانب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *