Breaking News

بریکنگ نیوز!!موسم گرما کی چھٹیاں ۔۔۔ شفقت محمود کا بڑا اعلان سامنے آ گیا،بچوں کی موجیں لگ گئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے والی ہی تھیں کہ کورونا وائرس کے کیسز میں پھر سے اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے موسم گرما کی ‘چھٹیوں کے معاملے پر اسلام آباد میں بین الصوبائی وزرا ئےتعلیم کانفرنس طلب کر لی ‏گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس  بدھ کو منعقد ہو گی جس کی صدارت ‏وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے۔ کانفرنس میں موسم گرما کی چھٹیوں کو 14 اگست تک بڑھانے کی تجویز پرغور ہو گا۔صدارت ‏وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے۔ کانفرنس میں موسم گرما کی چھٹیوں کو 14 اگست تک بڑھانے کی تجویز پرغور ہو گا۔ دوسری جانب میں کورونا کی چوتھی لہر میں شدت،9ویں اور 11ویں جماعت کے طلباء کو بغیر امتحان اگلی جماعت میں پروموٹ کیے جانےکا امکان۔ تفصیلات کے مطابق کورونا کی چوتھی لہر تعلیمی اداروں پر اثر انداز ہونے لگی، کورونا وائرس بڑھنے پر نہم اور گیارہویں کے طلباء کو بغیر امتحان اگلی جماعت میں پروموٹ کیا جاسکتا ہے۔فیصلہ آئندہ این سی او سی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ کورونا کی چوتھی لہر بچوں پر اثر انداز ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔کورونا کے پیش نظر آئندہ تعلیمی بورڈز کے تحت نہم اور گیارہویں جماعت کے امتحانات بھی ملتوی کیے جانے کا امکان ہے۔ کورونا وائرس بڑھنے پر نہم اور گیارہویں کے طلباء کو بغیر امتحان اگلی جماعت میں پروموٹ کیاجاسکتا ہے۔اہم فیصلے آئندہ این سی او سی کے اجلاس میں کیے جانے کا امکان ہے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق این سی او سی کا اجلاس ایک سے دو روز میں بلوایا جاسکتا ہے۔دوسری جانب پنجاب کے تعلیمی ادارے مزید ایک ماہ بند رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق نیا تعلیمی سال یکم اگست کی بجائے یکم ستمبر سے شروع کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

About newsbeads

Check Also

وارم ویلکم کرنے کی تیاریاں۔۔۔!!! پاکستانی سیاست کا کونسا بڑا نام اچانک تحریک انصاف میں شامل ہوگیا؟ پاکستانیوں کے لیے سرپرائز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وارم ویلکم کرنے کی تیاریاں عروج پر۔۔۔پاکستانی سیاست کا کونسا بڑا نام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *