Breaking News

محمد علی سد پارہ کا جسد خاکی کہاں سے مل گیا؟ قوم کے لیے بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سوشل میڈ یا پر چہ میگوئیاں جاری ہیں کہ کے ٹو سر کرنے کی مہم کے دوران لاپتہ ہونے والے پاکستان کے معروف کوہ پیما علی سد پارہ کی لا ش مل گئی ہے ۔ تفصیل کے مطابق امسال فروری میں علی سد پارہ اپنے بیٹے ساجد سد پارہ کے ساتھ کے ٹو سر کرنے نکلے تھے۔

جس میں ان کے ہمراہ  آئس لینڈ کے جان سنوری اور چلی کے ہوان پابلوموہر کے ساتھ کے ٹو سر کرنے کی مہم پر نکلے تقریباً آٹھ ہزارمیٹر کی بلندی پر ساجد سدپارہ کا آکسیجن ریگولیٹر خراب ہو گیا تھا جس پر انہیں مہم ادھوری چھوڑنا پڑی تھی اور ان کے والد علی سدپارہ نے انہیں واپس بھیج دیا تھا ۔یہ آخری موقع تھا جب ان تینو ں کوہ پیما سے ساجد سدپارہ کی ملاقات ہوئی پھر تینوں کوہ پیما لاپتہ ہو گئے،چند دنوں کے بھر پور ریسکیو آپریشن کے بعد بھی لاپتہ کوہ پیما نہ ملے تو انہیں مردہ قرار دیتے ہوئے ریسکیو آپریشن بند کردیا گیا لیکن ان کے بیٹے نے ازخود ریسکیو آپریشن جاری ر کھنے کا اعلان کیا ۔ دو روز قبل انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتا یا کہ وہ علی سد پارہ کی تلاش کے لیے بوٹل نک اور اس سے آگے کے علاقوں میں چھان بین کریں گے ۔اب بتا یا جا رہا ہے کہ بوٹل نک کے علاقے سے علی سدپارہ اور جان سنوری کی ل، اش مل گئی ہے ۔ صحافی منصور علی خان نے بھی کہا ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق علی سد پارہ کی لا ش مل گئی ہے ۔

About newsbeads

Check Also

وارم ویلکم کرنے کی تیاریاں۔۔۔!!! پاکستانی سیاست کا کونسا بڑا نام اچانک تحریک انصاف میں شامل ہوگیا؟ پاکستانیوں کے لیے سرپرائز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وارم ویلکم کرنے کی تیاریاں عروج پر۔۔۔پاکستانی سیاست کا کونسا بڑا نام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *