Breaking News

نکاح سے کچھ دیرپہلے اسٹیج پر کھڑے قاضی صاحب نے باآواز بلند کہا۔۔اگر کسی کو اس شادی پر کوئی اعتراض ہے تو اب بھی وقت ہے!

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نکاح سے کچھ دیر پہلے اسٹیج پر کھڑے قاضی صاحب نے باآواز بلند کہا۔۔اگر کسی کو اس شادی پر کوئی اعتراض ہے تو اب بھی وقت ہے، ابھی بتا دے،جس کو جو بھی کہنا ہے آ کر کہہ دے، تبھی بھیڑ میں پیچھے کھڑی ایک خوبصورت لڑکی اپنی گود میں بچے کو لے کر آگے آ گئی۔

یہ دیکھتے ہی اسٹیج پر کھڑی دلہن نے دلہا کو تھپڑرسید کردیا !!!دلہن کے والد ہتھیار اٹھانے بھاگے!!دلہن کی ماں بی ہو ش ہو گئی!!ایک افراتفری مچ گئی۔۔تب قاضی نے لڑکی سے پوچھا۔۔آپ کا مسئلہ کیا ہے؟لڑکی نے جواب دیا۔۔جی، وہ پیچھے ٹھیک سے سنائی نہیں دے رہا تھا، اس لئے میں آگے آئی ہوں۔۔یہ بالکل اسی طرح سے ہے کہ حادثے کے بعد ڈرائیور غصے سے دھاڑا۔۔میں ڈپر دے کر بتا بھی رہا تھا کہ پہلے مجھے نکلنے دو۔۔دوسرا ڈرائیورجو سردارجی تھے،آستینیں چڑھاتے ہوئے کہنے لگے۔۔میں نے بھی وائپر چلا کر کہا تھا، نہ سوہنیا نہ۔۔ایک دوست نے دوسرے سے پوچھا، تم اپنی بیوی سے پہلی بار کیسے ملے؟ دوست نے جواب دیا۔۔کتے کی وجہ سے؟ پہلے دوست نے حیران ہوکرپوچھا، کتے کی وجہ سے؟؟ دوست نے کہا، ہاں! کتے کی وجہ سے۔ میں اپنے کتے کو لے کر عصر کے بعد پارک میں سیر کیلئے جا رہا تھا۔ وہ راستے میں ملی، مجھ سے پوچھا کتا بیچو گے؟؟ میں نے کہا نہیں۔ تھوڑی دیر ہم میں گفتگو ہوئی، ایک دوسرے کے موبائل نمبر ہم نے لیے اور اپنے اپنے راستے چل دئیے۔۔پہلے دوست کو کہانی دلچسپ لگی، پوچھنے لگا، پھر کیا ہوا؟؟ دوست بتانے لگا۔۔پھر ہم روزانہ فون پر گفتگو کرتے، وہ مجھ سے کتے کے بارے میں پوچھتی،اُسے وہ بہت پسند تھا۔ایک دن ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم شادی کر لیتے ہیں، اس طرح کتا ہم دونوں کا ہو جائے گا۔ چنانچہ ہم نے شادی کر لی۔ چند سال گزر گئے۔ اس دوران ہمارے ہاں ایک بیٹا اور بیٹی پیدا ہوئے۔۔پھر ایک دن کتا چل بسا ۔میں نے بیگم سے کہا کہ کتے کی وجہ سے تم نے مجھ سے شادی کی تھی۔ وہ جا چکا ہے۔ کیا مجھے چھوڑ دو گی؟۔۔بیوی نے انکار میں سر دائیں سے بائیں ہلاتے ہوئے تسلی دی اور کہنے لگی۔۔ہرگز،ہرگز نہیں، میں تو سوچ بھی نہیں سکتی۔۔ میں خوش ہو گیا اور وجہ پوچھی، کیوں؟؟۔۔”تم مرحوم کی آخری نشانی ہو نا“ بیگم نے جھٹ سے جواب دیا۔

About newsbeads

Check Also

“میرے بیٹے کی رہائی تک گھر میں یہ چیز نہیں پکے گی” گوری خان نے سٹاف کو حکم دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی بیوی گوری خان نے اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *