Breaking News

افتتاحی تقریب میں بچے نے ترک صد ر سے پہلے فیتہ کاٹ کر طیب اردوان کو غصہ چڑھا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ترکی کا ایک بچہ اس وقت خبروں کی زینت بن گیا جب اس نے طیب اردوان کی موجودگی میں صدر سے پہلے فیتہ کاٹ دیا۔ دلچسپ واقعہ ترکی کے صوبہ ریزے میں پیش آیا جہاں ایک نئی شاہراہ کی سرنگ کی افتتاحی تقریب ہو رہی تھی۔ افتتاحی تقریب میں طیب اردوان اور دیگر حکومتی عہدیداروں کے علاوہ بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

سٹیج پر پہلی قطار 6بچوں کی تھی جبکہ اس کے پیچھے ترک صدر اور دیگر اہلکار دائیں سے بائیں قطار بنا کر کھڑے تھے۔ترک صدر اور بچوں سمیت سب نے ہاتھوں میں چھوٹی چھوٹی کینچیاں پکڑ رکھی تھی۔ فیتہ کاٹنے کی تیاریاں ابھی جاری تھیں کہ ایک بچے نے مڑ کر طیب اردوان کی طرف دیکھا۔دیگر شرکا ابھی تیاری کر رہے تھے کہ ایک بچے نے فیتہ کاٹ دیا۔ طیب اردوان بھی ایک ہاتھ نے مائیک تھامے اسی بچے کے عقب میں موجود تھے۔بچے نے فیتہ کاٹا اور اس کے دونوں سرے ہاتھوں سے تھام لیے۔ طیب اردگان نے بچے سر پر آہستہ سے مار کر اپنی خفگی کا اظہار کیا۔اس کے بعد افتتاح کو منصوبہ بندی کے مطابق مکمل کرنے کے لئے نیا فیتہ لگایا گیا۔ نیچے ویڈیو دیکھئے۔

About newsbeads

Check Also

فائنل دیکھتے ہوئے بھارت کا سابق کپتان انتقال کرگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) موت کا ایک وقت مقرر ہے جو اس مقررہ وقت پر آ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *