Breaking News

امدادی ٹرک سے پاکستان کا جھنڈا اتارنے والے کو بڑی سزا مل گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کی طرف سے امدادی سامان افغانستان لے کر جانے والے ٹرک سے پاکستانی جھنڈا اتارنے والے طا لبا ن کارکنوں کو گر فتا ر کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جب پاکستانی ٹرک امدادی سامان لے کر طور خم بارڈر سے جیسے ہی افغا نستان کی حدود میں داخل ہوا۔

تو اس سے پاکستانی جھنڈے کو اتار دیا گیا۔اس حوالےسے ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاک افغان تعاون فورم کی جانب سے افغانستان کے لیے امدادی سامان سے بھرے کچھ ٹرک افغانستان بھیجے جاتے ہیں لیکن جیسے ہی یہ ٹرک طورخم سرحد عبور کرنے کے بعد افغانستان کی حدود میں داخل ہوتے ہیں تو وہاں موجود افغان طا لبا ن ٹرک کو روک کر اس پر لگے پاکستانی پرچم اتاردیتے ہیں۔نشاندہی کے عمل کے بعد اب ان تمام طا لبا ن کارکنوں کو گر فتا ر کرلیا گیا ہے جو کہ جھنڈا اتارنے میں ملوث تھے۔ ویڈیو سامنے آنے پر طا لبا ن ترجمان ذ  بیح اللہ مجا ہد کا کہنا ہے کہ ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے میں ملوث عناصر کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔ اس واقعے پر پوری طا لبا ن قیادت غصے میں ہے لہذا اس میں ملوث افراد کو جلد ہی گرفتار کیا جائے گا اور سخت سے سخت سزا دے جائے گی۔ دوسری جانب  سری لنکن کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر دھمیکا پرساد نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو سری لنکا کے ریٹائرڈ کرکٹرز کے ساتھ نمائشی میچ کھیلنے کی پیشکش کر دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سری لنکن فاسٹ باؤلر دھمیکا پرساد نے ٹویٹ کرتے ہوئےکہا کہ مجھے ابھی تک یاد ہے کہ جب سری لنکن کرکٹ پر بُرا وقت تھا، کس طرح پاکستان اور بھارت نے ہمیں سپورٹ کیا،ہم سری لنکن ریٹائرڈ کرکٹرز پاکستان آ کر نمائشی میچ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔ دھمیکا پرساد نے اپنی ٹویٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ، قومی کرکٹر محمد حفیط، شعیب اختر، شاہد آفریدی اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کو ٹیگ کیا ہے۔

About newsbeads

Check Also

میٹروبس کے انڈر پاس میں نوجوان لڑکی کیساتھ کیا شرمناک واقعہ پیش آگیا؟پاکستانیوں پر لرزہ طاری، افسوسناک خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یا اللہ پاک ہم پر اپنا رحم فرما دے ہم کس جانب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *