Breaking News

ویلکم ٹو پاکستا ن بھارت کو میچ میں عبرتناک شکست کے بعد شاہ رخ کی پاکستان آمد ۔۔رات گئے بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)۔معروف بھارتی اداکار شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان خان کی گرفتاری پر پچھلے تین ہفتوں سے مسلسل خبروں میں ہیں۔ 2 اکتوبر 2021ء کو ایک کروز پارٹی میں 23 سالہ آریان خان کو حر ا ست میں لیا گیا تھا۔ تب سے شاہ رخ خان اور ان کی فیملی موضوعِ بحث بنے ہوئے ہیں۔

جبکہ پاکستان کے سوشل میڈیا انفلوئنسر و معروف میزبان وقار ذکا نے بالی وڈ کے ’کنگ‘ شاہ رخ خان کو فیملی کے ہمراہ پاکستان منتقل ہو جانے کی تجویز دے دی ہےوقار ذکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار شاہ رخ خان کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں فیملی کے ہمراہ پاکستان منتقل ہونے کا مشورہ دے دیا ہے۔وقار ذکا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت جو کچھ آپ کی فیملی کے ساتھ کر رہی ہے وہ سب فضول ہے اور میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔ دوسری جا نب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف تاریخی فتح حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے وکٹ لینے پر شاہد آفریدی اور شاہین شاہ کے ایک ہی جشن کے انداز کی تصاویر شیئر کیں، شاہد آفریدی نے آئی سی سی کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک ہی جشن، ایک ہی ٹیم لیکن نیا نتیجہ، ویلڈن لڑکو‘۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دی تھی جس پر بھارتی ٹیم کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

About newsbeads

Check Also

بالی ووڈ انڈسٹری میں صف ماتم بچھ گیا ،بھارتی اداکار سنجے دت کے حوالے سے افسوسناک خبر آ گئی

ممبئی (ویب ڈیسک) اداکار کو کچھ روز قبل طبیعت خراب ہونے پر ممبئی کے لیلیٰ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *