Breaking News

سمیں بند ؟پاکستان کی سب سے بڑی موبائل سِم کمپنی پاکستان سے ختم ، کمپنی کے سی ای او نے اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس وقت پاکستان میں چار بڑی کمپنیاں کام کر رہی ہیں جن میں جاز ، یو فون ، ٹیلی نار اور زونگ شامل ہیں جن میں سے یو فون پی ٹی سی ایل کی ملکیت ہے جبکہ ٹیلی نار کمپنی ناروے کی ہے تاہم اب ایک بڑی کمپنی نے بڑا اعلان کر کے صارفین کو ورطہ حیرت میں ڈال یا ہے۔

ناروے کی ٹیلی کام کمپنی ٹیلی نار نے پاکستانی مارکیٹ سے انخلا اور کسی دوسری کمپنی کے ساتھ ممکنہ انضمام کی تصدیق کردی۔کے مطابق ٹیلی نار کی پاکستانی مارکیٹ سے رخصتی کچھ عرصے سے متوقع تھی، اب یہ کسی دوسری کمپنی کے ساتھ انضمام کی خواہش مند ہے۔اس بات کی تصدیق خود ٹیلی نار گروپ کے سی ای اوسگوے بریکے نے کردی ہے۔ ٹیلی نار اس وقت دنیا بھر کی9 مارکیٹوں میں کام کررہی ہے جبکہ حال ہی میں یہ میانمار کی مارکیٹ سے نکل گئی ہے۔ کمپنی نے تھائی لینڈ میں اپنے ٹیلی کام یونٹ کے ایک مقامی کمپنی کے ساتھ انضمام کا بھی اعلان کردیا ہے، یہ ڈیل8.6ارب ڈالر میں طے پائی ہے۔ اگرچہ ٹیلی نار کا پاکستان سے چلے جانا گزشتہ کچھ عرصے سے متوقع تھا، پھر بھی اس کی تصدیق نے بہت سے لوگوں کو حیران بھی کیا۔ٹیلی نار کےانضمام کی توقع اس کی سروسز کے روبہ زوال معیار کے باعث بھی کی جارہی تھی۔اس کے علاوہ گزشتہ سال سے تنخواہوں میں بھی اضافہ نہیں کیا گیا اور متعدد ملازمین بہتر مستقبل کیلیے کمپنی چھوڑگئے۔کمپنی کی جانب سے فنانس ڈپارٹمنٹ کو غیرضروری اخراجات کم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق ٹیلی نار نے حال ہی میں کئی پرانے ملازمین کو ایک ماہ کے نوٹس اور چھ ماہ کی پیشگی تنخواہ کے ساتھ ملازمت سے نکالا بھی ہے۔پی ٹی اے کے کوالٹی آف سروسز سروے سے بھی یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ جاز اور زونگ کے مابین سروس کے معیارکے حوالے سے کڑا مقابلہ ہے۔

About newsbeads

Check Also

لڑکی جوکسی شادی سے خوش نہیں تھی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شادی کرنا ہر انسان کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش ہوتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *