Breaking News

شوکت عزیز صدیقی پھر میدان میں کئی ماہ بعداہم ترین فیصلہ سنا دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  سابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ایک بار پھر میدان میں انٹری مار دی ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیرِ صدارت انرولمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سابق جج اسلام آباد ہائی کورٹ شوکت عزیز صدیقی کا بطور وکیل لائسنس بحال کیا گیا ہے۔

سابق سینئر جج اسلام آباد ہائی کورٹ شوکت عزیز صدیقی کا بطور وکیل لائسنس بحال کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی اب سپریم کورٹ میں بطور وکیل پیش ہو سکیں۔ دو سری جانب بھارت اور نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ میچ کے دوران اسٹیڈیم میں بیٹھ کر گٹکا کھانے والے شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی ویب سائٹ پر شیئر کی جانے والی یہ ویڈیو کانپور میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میچ کی ہے۔میچ کے دوران جیسے ہی کیمرے کی نظر تماشائیوں کے اسٹینڈ پر پڑی تو وہاں بیٹھا ایک تماشائی گٹکا منہ میں دبائے فون پر بات کرنے میں مصروف تھا اور اس کے ساتھ بیٹھی خاتون میچ سے لطف اندوز ہورہی تھیں۔مگر جیسے ہی کیمرے کی نظر ان دونوں تماشائیوں پرپڑی تو نہ صرف خاتون نے بلکہ گٹکا کھاتے ہوئے شخص نے بھی ہاتھ ہلاکر اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس شخص کی شناخت شوبت پانڈے کے نام سے ہوئی جو گٹکا مین کے نام سے ہی مشہور ہے جب کہ یہ کانپور شہر کا ہی رہائشی ہے۔بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے شوبت پانڈے کا کہنا تھا کہ وہ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر گٹکا نہیں چھالیہ کھا رہا تھا اور اسٹیڈیم کے دیگر اسٹینڈز میں موجود اپنے دوستوں سے فون پر گفتگو میں مصروف تھا جب کہ اس کے ساتھ بیٹھی خاتون اس کی بہن ہے۔

About newsbeads

Check Also

لڑکی جوکسی شادی سے خوش نہیں تھی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شادی کرنا ہر انسان کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش ہوتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *