Breaking News

مایوں والے دن معلوم ہوا کہ میرے شوہر کو کینسر ہے اور وہ صرف 18 دن زندہ رہیں گے ۔۔ کینسر کے مریض سے شادی کر کے اسے دوسری زندگی دینے والی عورت کی کہانی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کہتے ہیں کہ مرد کی کامیابی کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے لیکن اگر یہ کہا جائے کہ مرد کی صحت کے پیچھےبھی عورت کا ہاتھ ہوتا ہے تو غلط نہ ہوگا، آج ہم آپ کو ایک ایسی خاتون کی کہانی بتانے والے ہیں جنہوں نے ایک کینسر کے مریض سے شادی کی۔

اور انکا حوصلہ بھی بنیں۔سارا گفتار اپنے آپ میں ایک مثال ہیں، انہیں اپنی مایوں والے دن یہ معلوم ہوا کہ ان کے ہونے والے شوہر کو کینسر ہے لیکن پھر بھی انہوں نے شادی توڑنے کے بجائے اپنے ہونے والے شوہر کی ہمت بننے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کا فیصلہ کیا، شادی کے چند دن بعد ڈاکٹرز نے اس خاتون کے شوہر کو 18 دن کا ٹائم دے دیا۔مگر سارا نے ہمت نہ ہاری اور ٹھان لی کہ وہ اپنے شوہر کا بےحد خیال رکھیں گی اور انہیں ٹھیک کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گی، آخر کار سارا کی دن رات کی خدمت اور ہمت رنگ لائی اور 18 دن گزرنے کے بعد بھی ان کے شوہر سلامت رہے۔تاہم شاید ان کی قسمت میں بچھڑنا ہی لکھا تھا اور شادی کے 5 سال بعد سارا کے شوہر کا انتقال ہو گیا، سارا اس دوران خود بھی کینسر میں مبتلا ہو چکی تھیں اور خود بھی زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہیں تھیں، مگر انہوں نے ہمت نہیں ہاری، اپنے شوہر کے انتقال کے بعد انہوں نے خود کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا اور ریڈیو میں کام کرنے لگیں۔مگر اپنی والدہ کے اکیلے پن اور خیال رکھنے کے خاطر انہیں اپنا سب کچھ چھوڑ کر پاکستان واپس آنا پڑا اور اب وہ پاکستان میں ہی دوسروں کے لئے مثال بن کر والدہ کی خدمت کرتیں ہیں کماتی بھی ہیں اور کینسر سے بھی لڑ رہی ہیں۔

About newsbeads

Check Also

لیموں کے چھلکوں سے آپ لاکھوں روپے کما سکتے ہیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے۔۔۔۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *