Breaking News

یوں ایک رانگ نمبر نے 3 دنوں کے اندر ایک پاک دامن عورت کو اس کے 6 بچوں سے پوری زندگی کے لئے جدا کردیا.یہ ایک حقیقی۔۔۔۔

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یوں ایک رانگ نمبر نے 3 دنوں کے اندر ایک پاک دامن عورت کو اس کے 6 بچوں سے پوری زندگی کے لئے جدا کردیا.یہ ایک حقیقی المناک اندوہناک واقعہ ھے جو چارسدہ کے علاقہ عمر زئی میں پیش آیا-عمر زئی کی رہائشی ایک شادی شدہ لڑکی کے نمبر پر رانگ نمبر سے ایک کال آئی ۔

لڑکی نے کال سنی تو اسے لگا کہ نمبر غلطی سے ملا ہے ، لڑکی نے سوری رانگ نمبر کہہ کر فون بند کر دیا لڑکے نے جب ہیلو کی آواز سن لی تو وہ سمجھ گیا کہ یہ کسی لڑکی کا نمبر ھے-اور اپنے اندر بیٹھے شیطا ن کو جگایا۔اب اس رانگ نمبر کو ملانے والا لڑکا مسلسل اسی نمبر پر کال کرتا رہتا، لیکن وہ عورت فون نہ اٹھاتی- پھر وہ میسج کرتا کہ جانو بات کرو ناں۔ موبائل کیوں نہیں رسیو کرتی؟میں بےچین و بیقرار ہو رہا ہوں۔فون تو اٹھاؤ۔اس لڑکی اور اس کی ساس کے درمیان پہلے سے ہی حالات خراب تھے اور اس کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ لڑکی کی نند اس کی بھابھی تھی ۔ لڑکی کے بھائی اور بھابھی کے درمیان اکثر لڑ ا ئی رہتی جس کی وجہ سے یہاں بھی ساس اور بہو کے تعلقات اچھے نہیں تھے ۔اس واقعے کے ایک دن بعد موبائل پر رنگ ٹون بجی تو ساس نے موبائل رسیو کیا ۔ لڑکے کی آواز سن کر ساس خاموش ہو گئی ۔لڑکا بار بار کہتا رہا کہ جانی مجھ سے بات کیوں نہیں کرتی میری بات تو سنو پلیز، تمہاری آواز نے مجھے پا گل کر دیا ھے۔ساس نے خاموشی سے سن کر موبائل بند کر دیا۔

اب جب رات کو عورت کا شوہر گھر آیا تو ساس نے علیحدہ بلا کر اپنے بہو پر بد چلنی اور نا معلوم لڑکے سے یارانے کا الزام لگایا۔۔شوہر نے اسی وقت جا ہلیت کا کردار ادا کرتے ہوئے بیوی کی ایک بھی نہیں سنی ۔اور بیوی کو رسی سے باندھ کر ظلم و ستم کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ۔ جب وہ اس کام سے فارغ ہوا تو ساس نے موبائل ہاتھ میں تھما دی اور کہا کہ یہ نمبر ھے تمہاری بیوی کے یار کا۔شوہر نے موبائل کالز چیک کیں اور اس کے بعد میسج چیک کئیے تو لڑکے کے تمام میسجز موجود تھے جس میں کہا گیا تھا کہ جانی کیسی ہو،،، جانی بات کرو ناں ،،،جانی تمہاری آواز نے مجھے پا گل کر دیا ھے.جا ہل شوہر میسج پڑھ کر اور بھی سیخ پا ہوا۔ ادھر ساس نے بہو کے بھائی کو فون کر کے بتایا کہ تمہاری بہن کو ہم نے اپنے یار کے ساتھ موبائل پر بات کرتے ہوئے اور میسج کرتے ہوئے پکڑ لیا ہے،اس نے ہماری عزت خاک میں ملا دی ھے.اسی وقت اس لڑکی کا بھائی اور اس کی ماں فورأ اپنی بیٹی کی گھر آئے۔ ادھر لڑکی کی ساس اور شوہر نے اس کے بھائی اور ماں کو طعنے دینے شروع کر دئیے۔

کہ تمہاری بہن بد چلن ھے ، یہ اپنے یار کے ساتھ موبائل پر گپ شپ لگاتی ہے اور ہماری عزت خاک میں ملا دی ہےاس لڑکی کی بھائی نے بھی زمانہ جا ہلیت کو مات دی اور اپنے بہن کو بالوں سے پکڑ کر خوب زد و کوب کیا۔۔لڑکی قسمیں کھا کر اپنے صفائی پیش کرتی رہی لیکن ساس اور شوہر کے آگے بے بس رہی۔۔لڑکی کی ماں نے اپنی بیٹی سے کہا کہ نہا دو کر قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر اپنی صفائی پیش کرو لڑکی نے نہا دھو کر قران پاک پر بھی سب کے سامنے ہاتھ رکھ لیا لیکن شیطا ن ساس نے اس کو بھی ٹھکرا دیا اور کہا کہ جو لڑکی اپنے شوہر سے غدا ری کر سکتی ھے تو اس کے لئے قرآن پاک پر ہاتھ رکھنا بھی کوئی مشکل کام نہی ھے.اور اس کے ساتھ لڑکی کے جا ہل شوہر نے وہ سارے میسجز لڑکی کے بھائی کو دکھا دئیے جو لڑکے نے لڑکی کو ایمپریس کرنے کے لئے کئے تھے۔۔ لڑکی کی ساس نے جلتی پر تیل چھڑکا کر کہا کہ تمہاری بہن چالاک اور مکار ھے.جس پر لڑکی کے بھائی کو غیرت آئی اور اس نے طیش میں آکر اپنی بہن کی ایک بھی نہ سنی اور پستو ل نکال کر اپنے بہن کے سر میں چار گو لیا ں پیوست کر دیں۔

اور یوں ایک رانگ نمبر کی وجہ سے ایک خاندان اجڑ گیا 6 بچے یتیم ہو گئے۔۔ جب لڑکی کے دوسرے بھائی کو خبر ہوئی تو اس نے اپنے بھائی اور بھابی اور بہن کی شوہر اور ساس پر اور نامعلوم نمبر پر ایف آئی آر کٹو ا دی.جب پولیس نے اس موبائل کے ڈیٹا کو چیک کیا- تو معلوم ہوا کہ لڑکی نے صرف ایک دفعہ رانگ نمبر کو رسیو کیا تھا۔۔ اور پھر وہ رانگ نمبر مسلسل میسجز اور کالز کے ذریعے سے اس لڑکی کو پھنسانے کے چکر میں لگا رہا۔۔موبائل فون کی ڈیٹا رپورٹ منظر عام پر آنے سے لڑکی کے جس بھائی نے بہن کی جان لی تھی اس نے اسی وقت جیل میں خو د کشی کی اور رانگ نمبر ملانے والے لڑکے کو پولیس نے گر فتا ر کرکے جیل میں ڈالا۔۔ یوں ایک رانگ نمبر نے 3 دنوں کے اندر ایک پاک دامن عورت کو اس کے 6 بچوں سے پوری زندگی کے لئے جدا کردیا.اور 10 دنوں کے بعد لڑکی کے بھائی نے اپنی زندگی ختم کر کے ایک اور عورت کو بیوہ اور اس کے 4 بچوں کو یتیم کردیا۔۔یوں 13 دنوں کے اندر 10 بچے یتیم اور 2 خاندان تبا ہ و برباد ہو گئے.ذرا سوچیئے اور بتائیں قصوروار کون۔۔؟1: بےغیرت رانگ کال والا2: مکار ساس3: شکی و جا ھل خاوند4: نام نہاد غیرت مند بھائی—–یا—–ہمارا معاشرہ ؟؟

About newsbeads

Check Also

لڑکی جوکسی شادی سے خوش نہیں تھی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شادی کرنا ہر انسان کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش ہوتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *