Breaking News

آدمی کی موت، ایک گھنٹے بعد اس کی بیگم نے ایسا کام کر ڈالا کہ مردہ دنیا میں لوٹ آیا، ناقابل یقین واقعہ پیش آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دنیا سے جانے والے کبھی لوٹ کر نہیں آتے، لیکن اگر کسی کو غلطی سے مر دہ قرار دے دیا جائے تو اسے پورا حق حاصل ہے کہ وہ موقع ملتے ہی پھر سے ’زندہ‘ ہو جائے، جیسا کہ اس برطانوی شہری نے کیا۔ اسے ڈاکٹروں نے تو مر دہ قرار دے دیا تھا لیکن اس کی بیوی یہ بات ماننے کو تیار نہیں تھی۔

شوہر کے ’مرنے‘ کے ایک گھنٹے بعد اس خاتون نے شور مچادیا کہ اس کے شوہر کو بچانے کی ایک اور کوشش کی جائے، اور حیرت کی بات یہ ہے کہ ڈاکٹروں نے کوشش کی اور وہ کامیاب بھی ہوگئی۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق 63 سالہ کرس ہکی کے دل کی دھڑکن بند ہوگئی تھی اور ڈاکٹروں نے اس کی اہلیہ سیو ڈیوس کو بتا دیا تھا کہ اس کے شوہر کی مو ت واقع ہو گئی ہے۔ دوسری جانب سیو کا کہنا تھا کہ اس کے شوہر کے دل کی دھڑکن بحال کرنے کی کوشش ہونی چاہئیے۔اس نے چند دن پہلے دل کے دورے کا شکار بننے والی مریضوں کیلئے ’سی پی آر‘ مدد کے بارے میں پڑھا تھا اور وہ ڈاکٹروں سے کہہ رہی تھی اس کے شوہر کی سی پی آر کریں تا کہ اس کا دل پھر سے کام شروع کر دے۔ دوسری جانب ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ انہوں نے سی پی آر کی کوشش بھی کر کے دیکھ لی ہے لیکن اس کے شوہر کی جان نہیں بچ سکی۔ جب سیو کے شوہر کو مر دہ قرار دئیے ہوئے 68 منٹ گزرچکے تھے تو اس نے شور برپا کر دیا کہ اس کے شوہر کی سی پی آر فوراً کی جائے۔ اس کے ہنگامے پر ڈاکٹروں نے ایک بار پھر کوشش شروع کردی اور اس وقت انہیں بھی حیرانی کا جھٹکا لگا جب کرس کے جسم میں زندگی کے آثار نظر آنا شروع ہو گئے اور کچھ دیر بعد وہ پوری طرح ہوش میں آ گیا۔ مر دہ قرار دئیے جانے کے بعد پھر سے زندگی کی جانب لوٹنے والے کرس کا کہنا تھا ’’میری زندگی بظاہر تو ڈاکٹروں نے بچائی لیکن اصل میں یہ میری بیوی تھی جس کی وجہ سے آج میں زندہ ہوں۔

About newsbeads

Check Also

دنیا کے وہ 17ممالک جن کی کوئی فوج نہیں۔۔۔نام جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کسی ھی ملک کی اصل طات اُس کی وج ہوتی ہے دنیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *