Breaking News

سولہ سالہ لڑکی نے گھر سے بھاگ کر ٹیوشن پڑھانے گھر آنے والے استاد سے کورٹ میرج کرلی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کہتے ہیں کہ عشق اندھا ہوتا ہے جب کسی سے عشق ہو جائے تو پھر کوئی نفع نقصان نہیں دیکھا جاتا۔ راجستھان کے بھرت پور میں ایک حیران کر دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ٹیچر سے ٹیوشن پڑھنے والی لڑکی کو اپنے سے دوگنی عمر کے ٹیچر سے پیار ہو گیا۔

اور اس نے گھر سے بھاگ کر ٹیچر کے ساتھ کورٹ میں شادی کر لی۔ پورا معاملہ بھرت پور کے جنوتھر کا ہے، جہاں ایک کالج میں 40 سال کا ٹیچر ٹیوشن میں لڑکی کو انگلش پڑھاتا تھا۔ ٹیچر سے پیار کرنے والی لڑکی سونیا گریجویشن کے بعد بی ایڈ کی تیاری کر رہی تھی۔ چار سال سے زیادہ وقت سے لڑکی ٹیچر ستویر کے یہاں ٹیوشن پڑھ رہی تھی اور ٹیوشن کے دوران ٹیچر سے نزدیکیاں بڑھیں اور دونوں میں پیار ہو گیا۔ ٹیچر ستویر روزانہ ندبئی سے لڑکی کو ٹیوشن پڑھانے کے لئے گاؤں جاتا تھا۔تقریباً ایک سال پہلے ستویر نے کالج میں پڑھانا بند کر دیا تھا۔ اس کے بعد ٹیچر سونیا کو پڑھانے کے لئے اس کے گھر جایا کرتا تھا اور اسی دوران دونوں کے درمیان معاشقہ شروع ہو گیا۔ کافی وقت کے بعد لڑکی سونیا اپنی بوا (پھوپھی) کے یہاں رہنے کے لئے بھرت پور آ گئی۔ یہاں آنے کے بعد دونوں نے بھاگنے کا فیصلہ کر لیا اور جنوری مہینے میں ستویر لڑکی سونیا کو بھگا کر اجمیر لے گیا، جہاں دونوں نے پشکر میں کورٹ میرج کر لی۔ لیکن سہاگ رات کو لڑکی کے گھر والے اس جگہ پہنچ گئے یہاں پر وہ دونوں سہاگ رات کے لئے موجود تھے جس سے دونوں کی ہوائیاں اُڑ گئیں۔

About newsbeads

Check Also

سنگین غداری کے الزام میں کئی جج گرفتار، ریاست میں ہلچل مچ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں ملک کے کئی ممتاز ججوں کو سنگین غداری کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *