Breaking News

بڑی شخصیت (ن)لیگ میں شامل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ آج وفاق میں وزیر اعظم عمران خاں کے خلا ف عدم اعتماد پر ووٹنگ ہو گی جبکہ پنجاب میں بھی آج ہی میدان سجے گا جس کی وجہ سے سیاسی گہما گہمی اور کشیدگی عروج پر پہنچ چکی ہےان حالات میں مسلم لیگ ن کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔

عام انتخابات میں حلقہ پی پی  184سے آزاد حیثیت میں کامیاب ہونے والی خاتون رکن اسمبلی جگنو محسن نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی ۔ جگنو محسن نے گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز اور دیگر کی موجودگی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ دوسری جانب سینئر اینکر پرس و تجزیہ کار کامران خان نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی تیاری مکمل ہے وہ آئندہ 24گھنٹوں کےد وران خفیہ ٹرمپ کارڈ کھیلیں گے ۔ٹویٹر پیغام میں سینئر اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ ’’عمران خان تیاری مکمل ہے آئندہ 24 گھنٹوں میں خفیہ ٹرمپ کارڈ کھیلیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد حلقوں میں کھلبلی مچے گی ضرور مچے گی ، امن سکون ہوتا قوم سکھ کا سانس لیتی ،اگر آصف علی زرداری ،نوازشریف، فضل الرحمن اتحاد عمران خان کی فوری الیکشن واقتدار نگران حکومت حوالے کرنے کی پیشکش قبول کر لیتا ۔ اب بھگتیں۔ قبل ازیں سینئر اینکر پرسن کامران خان نے موجود ہ سیاسی صورتحال پر کہا ہے کہ دیکھیں گے کہ نواز شریف ، آصفزرداری اور مولانا فضل الرحمان کی سرکار کتنی جلد پیٹرول ، ڈیزل بجلی اور خوردنی اشیا کی قیمتیں کم کرتی ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کامران خان نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ’’الوداع عمران خان الوداع ویلکم شہباز شریف ویلکم “چڑجا بیٹا سولی پر رام بھلی کرے گا۔

About newsbeads

Check Also

عمران خان کی مقبولیت میں ریکارڈ توڑ اضافہ! نامور شخصیت نے بھی پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خاں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *