Breaking News

شہباز شریف ناجائز وزیر اعظم ہیںملک میں فوری انتخابات کروائے جائیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ جب سے شہباز شریف وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں اُن کی مشکلات میں اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے سب سے پہلے مولانا فضل الرحمن اور اُن کے بعد ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے جنرل الیکشن کا مطالبہ کیا تھا مگر اب تو انتہا ہی ہو گئی کہ ایسے رہنما نے مطالبہ کر دیا کہ سب حیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ میں تحریک عدم اعتماد کے خلاف تھا عمران خاں کی حکومت ڈوب رہی تھی مگر اسے زندہ کر دیا گیا۔ شہباز شریف ناجائز وزیر اعظم ہیں لہذا ملک میں فوری نئے الیکشن کروائے جائیں۔ اگلے دس پندرہ دن میں عمران خاں کے مزید جھوٹ سامنے آئیں گے مسلم لیگ ن پنجاب میں واضح برتری سے کامیابی حاصل کرے گی۔ پنجاب سے پرویز الہی کی سیاست ختم ہو گئی ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 16 اکائونٹس میں بھارتی شہری کے اکاؤنٹ سے پیسے آئے، عمران کی چوری اسٹیٹ بینک دستاویزات سے پکڑی گئی۔اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے مطابق تحریک انصاف کے 16 اکاؤنٹس میں بھارتی شہری رومیٹا شیٹی کے اکاؤنٹ سے پیسے آئے، برطانیہ، بھارت، فن لینڈ،ناروے اور کینیڈا سے تحریک انصاف کو پیسے آئے۔ انہوں نے کہا کہ 349 کمپنیوں اور 88 انفرادی لوگوں کے بھیجے گئے پیسے ڈیکلیئر نہیں کیے گئے۔ مریم اورنگزیب نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی چوری اسٹیٹ بینک نے دستاویزات سے پکڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو کروڑوں روپے ذاتی اکاؤنٹس میں آتے رہے۔

About newsbeads

Check Also

عمران خان اور آرمی چیف میں ملاقات، یہ ملاقات کہاں ہوئی ؟ حکومتی صفوں میں کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر سیاستدان اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اسحاق خاکوانی نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *