Breaking News

جمائما خاں نے کس کی تصویر شیئر کر دی؟تصویر دیکھ کر پاکستانی ہکا بکا رہ گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خاں کی پہلی اہلیہ جمائما خاں جن سے اُن کی اب علیحدگی ہو چکی ہے آئے روز خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں اور پاکستانیوں کے ساتھ اپنے خیالات شیئر کرتی رہتی ہیں اب جمائما خان نے ایک تصویر شیئر کی جسے دیکھ کر پاکستانی حیران رہ گئے۔ برطانوی رائٹر، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ، جمائما گولڈ سمتھ نے بیٹوں کے ہمراہ ٹیریان وائٹ کی تصویر شیئر  کی ہے۔ جمائما گولڈ سمتھ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام کی سٹوری پر بیٹے سلیمان خان اور قاسم خان کے ہمراہ ٹیریان وائٹ کی نئی تصویر شیئر کی گئی ہے۔اس انسٹا سٹوری میں یہ تینوں خوشگوار موڈ میں تصویر بنوا رہے ہیں۔ جمائما گولڈ سمتھ کا اپنی اس سٹوری کے کیپشن میں ٹیریان وائٹ کو گھر واپسی پر خوش آمدید کہا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ ٹیریان وائٹ سے متعلق دعویٰ کیا جاتا ہے کہ سیتا وائٹ نامی خاتون سے پیدا ہونے والی یہ بچی عمران خان کی بیٹی ہیں۔ سیتا وائٹ کی بیٹی ٹیریان سے عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کی ایک خصوصی انسیت ہے۔جمائما نہ صرف ٹیریان کی سالگرہ مناتی ہیں بلکہ وہ اپنے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ٹیریان کی تصاویر اپنے بچوں کے ساتھ بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔

About newsbeads

Check Also

شرم گئی تیل لینے۔!!! ٹک ٹاک کپل اسد اور نمرہ کی ویڈٰیو سوشل میڈیا پر وائرل۔۔۔ دیکھنے والے شرم سے پانی پانی ہوگئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی نوجوان کپل اسد اور نمرہ ٹک ٹاکرز جن کی پچھلے دنوں شادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *