Breaking News

موجودہ سیاسی حالات : عمران خان کی تحریک کامیاب ہونے کے کتنے امکانات ہیں ؟ ارشاد بھٹی نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال حکومت کا مشکل فیصلے لینے اور مدت پوری کرنے کا فیصلہ، عمران خان نے 25مئی کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کر دیا، کون کامیاب ہو گا؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا۔

کہ عمران خان اسلام آباد اور راولپنڈی دونوں جگہ پر دباؤ رکھنا چاہتے ہیں.سازش کا بیانیہ مال بچاؤ، آل بچاؤ، کھال بچاؤ کیلئے ہے حکومت اور عمران خان میں کوئی بھی کامیاب ہو اسمبلیوں کو مدت پوری کرنی چاہئے، ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ حکومت اور عمران خان کے مقابلہ میں عمران خان کی کامیابی کے زیادہ امکانات ہیں. عمران خان لانگ مارچ سے انتخابات کی تاریخ نہیں لے سکے تو مسلسل سڑکوں پر یا قید میں ہوں گے، حکومت کو عمران خان کے لانگ مارچ، سڑکوں پر احتجاج، آئی ایم ایف، معیشت کی بحالی، مہنگائی میں کمی، فیٹف کی شرائط، انتخابی اصلاحات، مردم شماری، نیب اصلاحات، اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹوں سمیت آل بچاؤ ، مال بچاؤ، کھال بچاؤ کے چیلنج کا بھی سامنا ہوگا۔حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ عمران خان اسلام آباد حکومت کیخلاف نہیں اداروں کیخلاف آ رہے ہیں، عمران خان اسلام آباد نہیں آئیں گے بلکہ پشاور موڑ پر بیٹھ جائیں گے۔ دوسری جانب نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کی کابینہ کے معاون خصوصی عون چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے دل و جان سے پارٹی کی ترقی کے لیے کام کیا تھا اس دن کے لیے نہیں کیا تھا کہ خواب آئے گا اور نکال دیا جائے گا۔

About newsbeads

Check Also

عمران خان کی مقبولیت میں ریکارڈ توڑ اضافہ! نامور شخصیت نے بھی پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خاں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *