Breaking News

“کنٹینر کے دوسری طرف میری بہن کا جنازہ پڑا ہے اور میرا کلیجہ پھٹ رہاہے کہ ۔ ۔ ۔” لانگ مارچ سے قبل راستے بلاک، ایسی خبر کہ آپ کو بھی شدید دکھ ہوگا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے باعث حکومت کی جانب سے لاہور کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے گئے ہیں  جس کے باعث بہن کے جنازے میں شرکت کیلئے شاہدرہ جانے والا شہری راوی پل پر پھنس گیا۔ شہری محمد احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنی پوسٹ میں لکھا۔

کہ  کنٹینر کی دوسری طرف شاہدرہ ہے جہاں میری ہمشیرہ کا جنازہ پڑا ہے اور میں آخری دیدار کیلئے ترس رہا ہوں ، میرا کلیجہ پھٹ رہا ہے ۔ بعد ازاں شہری نے دوسری پوسٹ میں لکھا کہ میں دریائے راوی میں کشتی کی سروس کے ذریعے دریا عبور کر کے  رانا ٹاؤن پہنچ  چکا ہوں ۔ دوسری جانب راوی پل پر کنٹینر کھڑے ہونے سے کشتی والوں کی چاندی ہو گئی ، اطلاعات کے مطابق  کشتی کے ذریعے ایک شخص کو دریا عبور کرانے کے  100 روپے جبکہ  موٹر سائیکل کو دریا عبور کرانے  کے  300 روپے لئے جا رہے ہیں ۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے حکومت کی جانب سے لاہور کے داخلی و خارجی راستوں کو کنٹینر لگاکر بند  کر دیا ہے.  حکومت نے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کر دی ہیں  ,اب تک ملک بھر میں سینکڑوں افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے ۔ دوسری جانب سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایچ نائن اور جی نائن کے درمیان گراؤنڈ میں جلسہ گاہ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ علاوہ ازیں سپریم کورٹ نے گرفتار وکلا کی رہائی کا بھی حکم دیا اور حکومت کو پی ٹی آئی کے کارکنوں اور قائدین کی گرفتاری سے روک دیا۔ پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے ایچ نائن اور جی نائن کے درمیان گراؤنڈ میں جلسہ گاہ فراہم کرنے کا حکم دیا۔

About newsbeads

Check Also

عمران خان کی مقبولیت میں ریکارڈ توڑ اضافہ! نامور شخصیت نے بھی پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خاں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *