Breaking News

فوج حکومت سنبھا ل لے ہم حکومت چھوڑنے کو تیا ر ہیں اہم ترین وفاقی وزیر نے بڑا اعلان کر دیا، ساری گیم پلٹ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان ’حقیقی آزادی‘ لانگ مارچ کیلئے صوابی سے قافلے کی صورت میں اسلام آباد پہنچ گئے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قافلے کے ہمراہ صوابی سے اسلام آباد کی جانب سفر شروع کیا اور اب وہ اسلام آباد میں داخل ہوچکے ہیں۔

سپریم کورٹ نے حکم کچھ دیا، عمران نے مطلب کچھ اور لیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے عوام کو ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت کردی۔عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا ہے کہ اب کوئی رکاوٹ اور پکڑ دھکڑ نہیں ہو گی، اسلام آباد اور پنڈی کے لوگ ڈی چوک پہنچیں۔حالانکہ سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو ڈی چوک نہیں، ایچ نائن اور جی نائن کے درمیان گراؤنڈ میں جلسہ گاہ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ فوج اگر حکومت میں آنا چاہتی ہے تو آ جائے ، ہم بلا رکاوٹ حکومت چھوڑنے کو تیار ہیں۔ وائس آف امریکہ کو دیے گئے انٹرویو میں خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کا پہلے دن سے وتیرہ رہا ہے کہ پاکستان کو مستحکم نہیں ہونے دینا، حکومت میں اس نے کبھی بھی معاشی پالیسی نہیں دی، اس نے کوئی ایسی پالیسی نہیں دی جس سے ریاست کو سپورٹ ملے، اس نے 22 ہزار ارب روپے قرضہ لیا اور کوئی ترقی نہیں کی، ہم نے پارلیمنٹ کے ذریعے اس کی حکومت کو رخصت کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پارلیمنٹ مکمل ہے اور اس میں 210 کے قریب ارکان موجود ہیں، جن لوگوں نے فلور پر استعفیٰ دیا ہے ان کے استعفے ضرور منظور ہوں گے، ہم جلد بازی نہیں کرتے بلکہ راستے نکالتے ہیں کیونکہ ہم جمہوری لوگ ہیں۔

About newsbeads

Check Also

عمران خان کی مقبولیت میں ریکارڈ توڑ اضافہ! نامور شخصیت نے بھی پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خاں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *