Breaking News

خاتون کی گندی گالیوں کے سامنے تحمل اور صبر کا مظاہرہ کرنے والا یہ پولیس اہلکار دراصل کون ہے؟ تفصیل سامنے آ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے لانگ کے مارچ کے دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک برقع پوش خاتون پولیس اہلکار کے ساتھ چلتے ہوئے اسے شدید گندی گالیاں دے رہی ہے جب کہ پولیس کانسٹیبل منہ پر رومال رکھے آگے بڑھتا چلا جا رہا ہے ۔

تفصیلات مطابق ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد صارفین نے خاتون کی گالیوں کے سامنے صبر وتحمل کا مظاہرہ کرنے پر پولیس اہلکار کو شاباش دی ، دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو تی چلی گئی تاہم اب اس پولیس اہلکار کے بارے میں معلوما ت سامنے آ گئی ہیں جبکہ پنجاب پولیس نے اس نوجوان اہلکار کی تعریف کرتے ہوئے اس کا بیان بھی ریکارڈ کرکے جاری کر دیا ہے ۔ کانسٹیبل نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ ”میرا محمد شہبازنام ہے ، اے ٹی ایس روات راولپنڈی میں لوئر کلاس کورس کیلئے زیر تربیت ہوں ، میری بھرتی سیالکوٹ سے ہوئی ہے ، اس وقت میں پنجاب کانسٹبلری بٹالین 5عباس لائن لاہور میں ڈیوٹی انجام دے رہاہوں ، ہم اسلا م آباد ڈیوٹی پر موجود تھے وہاں کچھ لوگ درختوں کو آگ لگا رہے تھے ، ہم نے انہیں وہاں منع کیا تو یہ خاتون وہیں سے میرے ساتھ چلنا شروع ہوئی اور سخت الفاظوں کا استعمال کیا ۔“ انہوں نے کہا کہ ”وہ خاتون میرے ساتھ سخت الفاظ استعمال کر رہی تھی اور میں برداشت کا مظاہرہ کر رہا تھا کیونکہ یہ ہماری ٹریننگ کا حصہ ہے ،کہ تمام مائیں بہنیں ہماری اپنی ہیں، ان کی عزت کرنا ہمارا فرض ہے ، ہمیں تربیت دی جاتی ہے کہ اخلاق کا دامن کبھی ہاتھ سے نہیں چھوڑنا ہے ، جونہی یہ ویڈیو وائرل ہوئی ، میرے خاندان والوں نے مجھے فون کر کے شاباش دی ،، میرے افسران بالا نے بھی کالز کر کے شاباش دی ہے ، انہوں نے مجھے یہی پیغام دیاہے کہ اسی طرح کے مظاہرہ کا ہم اپنی فورس سے امید کرتے ہیں ۔‘‘

About newsbeads

Check Also

عمران خان کی مقبولیت میں ریکارڈ توڑ اضافہ! نامور شخصیت نے بھی پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خاں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *