Breaking News

عمران خان کی مقبولیت میں ریکارڈ توڑ اضافہ! نامور شخصیت نے بھی پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خاں نے کئی بار یہ کہا ہے کہ وہ تحریک انصاف کو ایک ادارہ بنائیں گے اور واقعی تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر اُبھری ہے آج کا دن بھی پاکستان تحریک انصاف کے لئے بہت خوشیاں لایا ہے ۔

سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران ملک ثاقب محمود اور ساتھیوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔فصیلات کے مطابق منحرف رکن قومی اسمبلی احمد حسین دیہڑ‌ کے حلقے سے اہم سیاسی شخصیت نے پی ٹی آئی میں‌ شمولیت اختیار کرلی ہے۔سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملک ثاقب محمود نے ملاقات کی اس موقع پر وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی ودیگر بھی موجود تھے۔اس دوران ملک ثاقب محمود اورساتھیوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا اور انہوں نے حقیقی آزادی مارچ کی تیاریوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا بھی اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ ملک ثاقب محمود کا تعلق قومی اسمبلی کے حلقہ 154ملتان سے ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء فواد چودھری نے کہاہے کہ حمزہ شہبازکو فارغ کرنے کیلئے عدالت عالیہ میں پٹیشن دائر کریں گے، استدعا کی جائے گی کہ حمزہ شہباز غیرقانونی وزیراعلیٰ ہیں،انہیں وزارت اعلیٰ سے فارغ کرکے نیا الیکشن کرایا جائے،فیصلے کے بعد حمزہ شہبازکے پاس 25ووٹ مائنس ہوگئے ہیں، انہیں شرم آنی چاہیے اور خود مستعفی ہونا چاہیے ۔ انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز کو اس فیصلے کے بعد ازخود استعفا دینا چاہیے تھا، کیونکہ ن لیگ پچھلے ایک مہینے سے آئین قانون کا بھاشن دے رہی ہے، اب ان کو چاہیے تھا فوری مستعفی ہوجاتے۔

About newsbeads

Check Also

’’میرا ضمیر مطمئن ہے اوربہت جلد ہی۔۔۔‘‘ ثاقب نثار بڑا اعلان، ملک بھر میں ہلچل مچا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار نے کہا ہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *