Breaking News

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس۔۔۔ اعتزاز احسن کے بیان سے پوری پی ٹی آئی دنگ رہ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک کے سینئر قانون دان اور پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزازاحسن نے الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کرنے پر کہا ہے کہ اگر یہ تصدیق ہوتی ہے کہ کسی نے 50 پاؤنڈ کسی بھی سیاسی پارٹی کے اکاؤنٹ میں ڈال دیئے ہیں۔

تو اس سے پارٹی تو ختم نہیں ہوسکتی ۔ تفصیلات کے مطابق جی این این کے پروگرام ’خبر ہے‘ میں جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا اس کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کے مستقبل پر اثر ڈالے گا؟ اس کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ پاکستان میں ماضی کے علاوہ کوئی پیشن گوئی نہیں کی جاسکتی یہ چوں کہ ایک کرمنل چارج ہے لہذا کرمنل چارج کو پوری طرح ثابت کرنا ضروری ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ تصدیق ہوتی ہے کہ کسی نے 50 پاؤنڈ کسی بھی سیاسی پارٹی کے اکاؤنٹ میں ڈال دیئے ہیں تو اس سے پارٹی تو ختم نہیں ہوسکتی ، الیکشن کمیشن کے سامنے جو سماعت ہوئی ہے اس میں کتنی بحث ہوئی ہے اور کتنا الیکشن کمیشن کو کیس کی اہمیت سے متعلق ادراک ہے یا نہیں اور یہ بھی دیکھنا پڑے گا کہ اس کیس میں سیاسی جماعت کتنی ذمہ دار ہے۔گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ، اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار اکبر ایس بابر کے فنانشل ایکسپرٹ نے دورانِ سماعت بتایا کہ پی ٹی آئی فنڈز میں آڈٹ کے اصول اور معیارکو نظر انداز کیا گیا ہے ، ڈونرز تھرڈ پارٹی نہیں ، پی ٹی آئی قیادت کی اپنی بنائی ہوئی کمپنیاں ہیں۔اس دوران اکبر ایس بابر نے کہا کہ پہلی بارکوئی سیاسی جماعت الیکشن کمیشن میں فنڈنگ کی تفصیلات دے رہی ہے۔

About newsbeads

Check Also

’’میرا ضمیر مطمئن ہے اوربہت جلد ہی۔۔۔‘‘ ثاقب نثار بڑا اعلان، ملک بھر میں ہلچل مچا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار نے کہا ہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *