Breaking News

دنیا کے وہ 17ممالک جن کی کوئی فوج نہیں۔۔۔نام جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کسی ھی ملک کی اصل طات اُس کی وج ہوتی ہے دنیا میں فوج کے بغیر کسی ملک کے وجود کا تصور غیر ممکن ہے مگر آپ کو یہ سن کر سخت حیرت ہو گی کہ دنیا میں 17ایسے ممالک بھی ہیں جن کی کوئی فوج نہیں ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق ان ممالک میں بڑے بڑے ممالک شامل ہیں۔

ان ممالک میں اینڈورا، ڈومینیکا، کوسٹا ریکا، ویٹی کن سٹی، آئس لینڈ، سیموا، وینواٹو، سالمن آئی لینڈز، لیشٹنسٹین، کیریباتی، سینٹ لوسیا، سینٹ ونسیٹ اینڈ دی گریناڈائنس، پانامہ، پالاﺅ، موناکو، مائیکرونیشیا اور سیاحوں کی جنت کہلانے والا ملک ماریشس شامل ہیں۔ ان ممالک کی اگرچہ کوئی فوج نہیں ہے لیکن ان میں سے بیشتر نے دفاع کے لیے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ معاہدے کر رکھے ہیں۔ جیسا کہ اینڈورا نے فرانس اور سپین کے ساتھ اپنے تحفظ کا معاہدہ کر رکھا ہے۔ ڈومینیکا نے اپنی فوج 1981ءمیں ختم کی تھی، اس کے بعد سے اس ملک کا دفاع ریجنل سکیورٹی سسٹم کے ذمہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق کوسٹا ریکا میں طویل خانہ جنگی کا اختتام 1948ءمیں ہوا۔ تب فیصلہ کیا گیا کہ ملک کی کوئی مسلح فوج نہیں ہو گی۔ ملک میں پولیس موجود ہے جو اندرونی امن و امان قائم کرتی ہے۔ کوسٹا ریکا میں ہر سال یکم دسمبر کو فوج کے خاتمے کا دن منایا جاتا ہے۔ ویٹی کن سٹی دنیا کا سب سے چھوٹا ملک ہے۔ پہلے اس ملک کی کئی فورسز ہوتی تھیں جو پوپ اور ملک کے لوگوں کی حفاظت کرتی تھیں لیکن 1970ءمیں پوپ پاﺅل ششم نے ان کا خاتمہ کر دیا۔ اس کے بعد سے چونکہ یہ چھوٹا سا ملک اٹلی کے درمیان میں واقع ہے، لہٰذا اٹلی ہی اس ملک کا تحفظ کرتا ہے۔

About newsbeads

Check Also

دبئی میں بیوی نے بھری عدالت میں شوہر سے ایسی وجہ بتا کر طلاق مانگ لی جج بھی حیران رہ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) میاں بیوی کے رشتے میں پیار محبت اور باہمی احترام کا جتنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *