Breaking News

اتحادی ساتھ چھوڑ گئے!!! وزیراعظم نے استعفیٰ دے دیا، انتخابات اکتوبر میں کرانے کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حالات بدلتے دیر نہیں لگتی ۔۔۔اتحادی ساتھ چھوڑ گئے!!! وزیراعظم نے استعفیٰ دے دیا، انتخابات اکتوبر میں کرانے کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق ماریو دراغی سابق بینکار تھے، جنہوں نے 18 مہینے تک اتحادی حکومت چلائی۔ آج ملک کے صدر سرگیو ماٹاریلا سے ملاقات میں وزیر اعظم دراغی نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔

ایوانِ صدر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق صدر ماٹاریلا نے دراغی سے نگران وزیر اعظم کے طور پر کام جاری رکھنے کے لیے کہا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ماٹاریلا پارلیمنٹ تحلیل کرکے اکتوبر میں نئے انتخابات منعقد کروانے کا اعلان کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اٹلی کی پارلیمنٹ میں وزیراعظم دراغی کو ان کے تین اتحادیوں نے اعتماد کا ووٹ نہیں دیا جس کے بعد ان کی حکومت کو دھچکا لگا۔ وزیر اعظم دراغی کے دور حکومت میں اٹلی کے بانڈ اور اسٹاک میں 2011 کے بعد پہلی بار اضافہ ہوا، انہوں نے معیشت کی بہتری کے لیے اہم اقدامات کیے تھے۔ دوسری جانب یورپ میں ان دنوں گرمی کی شدید لہر جاری ہے جس سے گزشتہ کئی دہائیوں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین اور پرتگال میں شدید گرمی کے باعث 1700 سے زائد افراد جان سے گئے۔ رپورٹس کے مطابق اسپین میں 10 سے 17 جولائی کے درمیان ہیٹ ویو سے 678 افراد زندگی کی بازی ہارے جبکہ پرتگال میں 7 سے 18جولائی کے درمیان 1063 افراد کی موت ہوئی۔ ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچز کا کہنا تھا کہ اعداد وشمار کے مطابق درجہ حرارت میں اضافے سے اموات رپورٹ ہوئیں، شہری شدید گرمی میں سخت احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسپین میں پچھلے ہفتے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک پہنچا ہے، درجہ حرارت میں اضافہ اسپین میں کئی مقامات پر جنگلوں میں لگی آگ کا سبب بنا۔

About newsbeads

Check Also

دبئی میں بیوی نے بھری عدالت میں شوہر سے ایسی وجہ بتا کر طلاق مانگ لی جج بھی حیران رہ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) میاں بیوی کے رشتے میں پیار محبت اور باہمی احترام کا جتنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *