Breaking News

بریکنگ نیوز:تحریک انصاف کے ہاتھ پاؤں باندھنے کی تیاریاں ۔۔۔۔ اگلے 48 گھنٹوں میں قومی اسمبلی میں کیا گیم ڈالی جانیوالی ہے ؟ اہم خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ کے تاریخ ساز فیصلے کے بعد حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی کشیدگی مزید بڑھ گئی اسی تناظر میں اسپیکر قومی اسمبلی کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔عدالتی حکم پر پنجاب حکومت کی تبدیلی کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے گیارہ ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کئے تھے۔

تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے مزید گیارہ ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ارکان نے استعفے آج یا کل منظور کئے جانے کا امکان ہے، ان ارکان میں مخصوص نشستوں کے ارکان بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ انتیس جولائی کو الیکشن کمیشن کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ پی ٹی آئی کے گیارہ اراکین کے استعفے موصول ہوچکے جس کے بعد قومی اسمبلی کی گیارہ نشستوں کو خالی قرار دے دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن اب ان خالی نشستوں پرانتخابی شیڈول جاری کرےگا اور ساٹھ روز کے اندر ان حلقوں میں الیکشن کرائے گا۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے گیارہ ارکان کےاستعفوں کی منظوری پر اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے ایوان کوآگاہ کیا تھا۔انہوں نے ایوان کو بتایا کہ علی محمدخان، فضل محمدخان، شوکت علی، فخرزمان خان، فرخ حبیب، اعجازاحم دشاہ، جمیل احمدخان ،محمد اکرم چیمہ سمیت عبدالشکورشاد، شیریں مزاری اورشاندانہ گلزارخان کے استعفے منظور کر لئے گئے ہیں۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی خراب صورتحال کی وجہ سے ملک میں عام انتخابات بہت جلد ہو سکتے ہیں۔ لاہور میں اراکین اسمبلی سے ملاقات کا اندرونی احوال سامنے آیا ہے۔

About newsbeads

Check Also

عمران خان اور آرمی چیف میں ملاقات، یہ ملاقات کہاں ہوئی ؟ حکومتی صفوں میں کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر سیاستدان اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اسحاق خاکوانی نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *