Breaking News

’’عمران کے پاس کھونے کیلئے اب کچھ نہیں،جلسوں سے ۔۔۔۔‘‘ سینئر صحافی مظہر عباس نے ناقابلِ یقین انکشاف کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین تحریک انساف عمران خان نا اہل ہوجائیں یا ان پر پابندی لگ جائے الیکشن میں کھڑے ہونے کیلیے تو اس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا کیا لائحہ عمل ہوگا؟ جیونیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں میزبان علینہ فاروق شیخ نے سینیئر تجزیہ کار مظہر عباس سے اس حوالے سے سوال پوچھا۔

ساتھ ہی پوچھا کہ ضمنی انتخاب کی اس حوالے سے کیا اہمیت ہے؟ یا جلسے جلوس عمران خان کو الیکشن میں کامیابی دلواسکیں گے؟مظہر عباس نے کہا کہ عمران خان کے پاس کھونے کیلیے اب کچھ نہیں ہے،حکومت کی پالیسی کا فائدہ عمران خان کو ملا، مہنگائی کم ہوجاتی، ریلیف ملتا عوام کو تو عمران خان کو نقصان ہوتا، لیکن عمران خان کے جلسے جلوس کا فائدہ عمران خان کو پنجاب میں ضمنی الیکشن میں نظر آگیا۔مظہر عباس نے کہا کہ آج عمران خان کے پاس کھونے کیلیے اس لیے کچھ نہیں کیونکہ پنجاب میں ان کی حکومت ہے، خیبرپختونخوا میں ان کی حکومت ہے، ان کے پاس سینیٹ میں لوگ ہیں، الیکشن کے اعلان پر بات ہوسکتی ہے تو الیکشن کے اعلان پر بھی ایک میٹنگ پوائنٹ بن سکتا ہے،باقی الزامات ، مقدمات تو گزشتہ حکومت نے نواز شریف پر بھی لگائے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی پر ایسا استقبال کیا جائے گاکہ لوگ دیکھیں گے ، ایک بات ذہن میں رکھیں کہ ہم نواز شریف کو جیل نہیں جانے دیں گے ۔لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھاکہ کچھ لوگ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کی دیواریں پھلانگ کر اندر گئے ، شیشے توڑے گئے جس پر کہا جا رہاہے کہ یہ ان لوگوں کے جذبات تھے جبکہ اس بات کو ہماری بار عدلیہ پر حملہ قرار دیدیا گیا ، جناب تب بھی لوگوں کے جذبات ہی تھے مگر ہم پر ایف آئی آرز کٹی تھیں ۔

About newsbeads

Check Also

عمران خان اور آرمی چیف میں ملاقات، یہ ملاقات کہاں ہوئی ؟ حکومتی صفوں میں کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر سیاستدان اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اسحاق خاکوانی نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *