Breaking News

شادی کے 3 دن بعد دلہن میکے کا کہہ کر گئی، کئی دن تک واپس نہ آنے کیا ہوا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شادی کے 3 دن بعد دلہن میکے کا کہہ کر گئی، کئی دن تک واپس نہ آنے پر شوہر سسرال پہنچا تو ایسا انکشا کہ پاؤں تلے سے زمین نکل گئی۔طویل عرصے سے شادی نہ ہونے پر پریشان نوجوان کی جب شادی ہوئی تو اس کی نئی نویلی دلہن نے ایک ایسا کارنامہ سرانجام دیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اودے پور کے کملیش کی شادی نہیں ہو رہی تھی جس پر وہ کافی پریشان تھا۔ اس کی جاننے والی خواتین نے اسے ریاست مدھیہ پردیش کی پوجا نامی لڑکی سے ملوایا جس نے بتایا کہ اس کے اوپر تین لاکھ روپے کا قرضہ ہے اور اس کا پہلا شوہر مر چکا ہے۔ اگر کملیش یہ قرض ادا کردیتا ہے تو وہ شادی کیلئے تیار ہے۔ کملیش نے پوجا سے شادی کی اور اسے موقع پر ہی تین لاکھ روپے ادا کیے۔شادی کے 72 گھنٹے بعد پوجا نے کہا کہ اس کی ماں کا فون آیا ہے اور وہ اپنے گھر جا رہی ہے کیونکہ اس کے چچا کی طبیعت خراب ہے۔ یہ کہہ کر اس نے شوہر سے مزید ایک لاکھ روپے لیے اور میکے چلی گئی۔ کئی روز بعد بھی جب پوجا واپس نہ آئی تو کملیش خود سسرال گیا لیکن جس گھر کا پتا بتایا گیا تھا اس پر تالہ لگا ہوا تھا، اس نے لوگوں کو اپنی بیوی کی تصویر دکھائی تو کسی نے بھی اس کو نہیں پہچانا۔ کملیش کو جب احساس ہوا کہ اس کے ساتھ ہاتھ ہوگیا ہے تو وہ پولیس کے پاس پہنچ گیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لٹیری دلہن اور اس کے بھائی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کی تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ دلہن نے جس شخص کو اپنا بھائی بتا کر ملاقات کروائی تھی وہ دراصل اس کا آشنا ہے۔

About newsbeads

Check Also

وسیم اکرم کو بڑی خوشخبری مل گئی ،ہر طرف سے مبارکبادیں ،خبر پڑھ کر آپ بھی خوشی سے جھوم اُٹھیں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) 55سال کی عمر میں سوئنگ کے سلطان نامور سابق آل راؤنڈر وسیم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *