Breaking News

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ۔۔۔ایک اور ڈیل طے ہو گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سعودی عرب پاکستان کا پرانا ساتھی اور دیرینہ دوست اسلامی ملک ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق بات چیت میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے مواقع اور مختلف شعبوں کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے برادرانہ اور تاریخی تعلقات کا جائزہ لیا۔ قبل ازیں سعودی حکومت کی جانب سے گزشتہ روز پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پر مباکباد پیش کی گئی تھی۔ جس میں سعودی حکومت نے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔  وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطے میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی۔دوسری جانب رہنما مسلم لیگ ن جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ نوازشریف ستمبر میں پاکستان آئیں گے۔جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف ستمبر میں قوم کی نمائندگی کے لیے آرہے ہیں۔ نواز شریف کا جرم یہ ہے کہ اس نے سی پیک دیا۔نوازشریف نے ملک کے اندھیرے دور کیے تھے۔ہمیں انتقام کا نشانہ بنالیں مگر ملک کو برباد کرنے والوں کو برداشت نہیں کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کس حقیقی آزادی کی بات کررہےہیں۔ حقیقی آزادی تو ہمیں 75سال پہلے مل چکی ہے۔عمران خان جیسے لوگ مختلف ادوار میں کردار ادا کرتے رہے ہیں۔عمران خا ن جیسے لوگو ں کی وجہ سے ہم وہ مقاصد حاصل نہیں کرسکے جو کرسکتے تھےانہوں نے کہا ہے کہ ایوب خان دور میں بھی ایک طبقہ انہیں سچا کہتا تھا۔ماضی میں اکثریت کو غدار ٹھہرایا گیا، نواز شریف پر طیارہ ہائی جیکنگ کیس بنایا گیا۔عمران خان کہتے ہیں الیکشن کمشنر میرے مخالف ہیں۔

About newsbeads

Check Also

عمران خان اور آرمی چیف میں ملاقات، یہ ملاقات کہاں ہوئی ؟ حکومتی صفوں میں کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر سیاستدان اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اسحاق خاکوانی نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *