Breaking News

’’ ثابت ہوا کہ اس وقت عمران خان۔۔۔۔‘‘ سینئر اینکر کامران خان بھی پیغام جاری کر دیا، اپوزیشن کے لیے بُری خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینئر تجزیہ کار کامران خان نے ٹویٹر پر اپنے تازہ ترین ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اس یوم آزادی پر میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار اورمعاشی مسائل سے گھرےپاکستانیوں کو امید کی نوید سنانا چاہتا ہوں، 75ویں یوم آزادی کا سب سے بڑا اجتماع گزشتہ روز ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوا جس میں ثابت ہوا ۔

کہ اس وقت کا مقبول ترین سیاستدان عمران خان ہے۔کامران خان نے کہا کہ ذاتی طور پر گزشتہ روز عمران خان کی تقری سنی تو مجھے بہت سکون ملا، عمران خان نے گزشتہ روز اپنی تقریر کا مرکز فوج اور اس ادارے کے وقارکےتحفظ تھا،عمران خان نے پاک امریکہ تعلقات کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا، عمران خان نے موجودہ حکومت کو طاقت سے گرانے کےکسی منصوبے کا ذکر نہیں کیا بلکہ حکومت کو خود ہی عام انتخابات کی تاریخ دینے کیلئے کھلی چھٹی دی۔سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ کل عمران خان نے کسی لانگ مارچ، دھرنے، سول نافرمانی وغیرہ کا کوئی ذکر نہیں کیا،یہ با ت اس لیے بھی بہت حوصلہ بخش ہے کہ ملک کی دگردوں معیشت بہتری کے آثاردیکھ رہی ہے،آئی ایم ایف پروگرام بحالی کےقریب ہے، روپے کی قدرمیں بہتری آئی ہے،ایسے میں اگر عمران خان ایک بار پھر مزاحمتی سیاست کی راہ پر چلنے کااعلان کرتے تو ملکی معیشت تتر بتر ہوجاتی۔کامران خان نے کہا کہ اسی صورتحال میں صدر مملکت عارف علوی نے سیاسی مفاہمت کیلئےاپنی خدمات بھی پیش کی ہیں،یہ پیش رفت بھی انتہائی عمدہ ہے، وزیراعظم نے بھی سیاسی دھینگا مشتی کے بجائے ایک بارپھر میثاق معیشت کی بات کی ، یہ میرے لیےایک اچھی بات تھی۔

About newsbeads

Check Also

عمران خان اور آرمی چیف میں ملاقات، یہ ملاقات کہاں ہوئی ؟ حکومتی صفوں میں کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر سیاستدان اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اسحاق خاکوانی نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *