کیا آپ کو قریبی ساتھیوں کی دوری پر تکلیف ہوئی؟ عمران خان نے واضح کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے آرڈر دیا تھا کہ تمام پارٹیوں کی فنڈنگ ایک ساتھ دیکھی جائے  لیکن صرف پی ٹی آئی کے کیس کو ہی دیکھا جا رہا ہے، ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹ رہے کیونکہ ہم نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔

کئی لوگ اس لیے پارٹی میں تھے کہ جب پاور میں آئیں گے تو اپنے کاروبار کو فائدہ پہنچائیں گے ، جب ہم نے ایسے لوگوں کو روکنے کی کوشش کی تو مسئلہ ہو گیا۔ ٹوئٹر سپیس پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ان کی 26 سالہ جدوجہد ایک کرپٹ مافیا کے خلاف ہے، یہ سب اس  کرپٹ سسٹم سے فائدہ اٹھا رہے ہیں،قوم سے خطاب میں پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ یہ سارے اکٹھے ہو جائیں گے اور جمہوریت کے نام پر میرے خلاف مہم چلائیں گے۔ جب بھی آپ تبدیلی لے کر آتے ہیں تو کرپٹ سسٹم کے بینفشری اکٹھے ہو جاتے ہیں، یہ 3 اپریل کو سب  نے دیکھا کہ کس طرح ان لوگوں نے اکٹھے ہو کر حکومت گرائی۔ کیا قریبی ساتھیوں کی دوری پر دلی تکلیف ہوئی؟اس سوال پر عمران خان نے کہا کہ پارٹی کے اندر دوستی نظریے کے اوپر ہوتی ہے، سیاسی جماعت کا بنیادی ڈھانچہ اس کے نظریاتی لوگ ہوتے ہیں، کئی لوگ اس لیے پارٹی میں تھے کہ جب پاور میں آئیں گے تو اپنے کاروبار کو فائدہ پہنچائیں گے ، جب ہم نے ایسے لوگوں کو روکنے کی کوشش کی تو مسئلہ ہوگیا۔اگر زمین کی غیر قانونی خریداری کی گئی یا چینی کی قیمت یکدم 26 روپے بڑھ گئی تو ہم نے ساتھ نہیں دیا ، لوگوں نے خود ہی اپنے آپ کو ایکسپوز کیا۔

About newsbeads

Check Also

اہم ترین عہدے پر تعیناتی ! سپریم کمانڈر صدر پاکستان نے سمری پردستخط کر دیے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اہم ترین عہدے پر تعیناتی ! سپریم کمانڈر صدر پاکستان نے سمری پر دستخط …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *