Breaking News

جنرل عاصم منیر کس قسم کے افسر ہیں ؟ ؟؟تحریک انصاف کے حمایتی سابق لیفٹیننٹ جنرل امجد شعیب نے صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)واضح رہے کہ آج وزیر اعظم شہباز شریف نے جنرل عاصم منیر کو نیا آرمی چیف مقرر کیا تھا اور سمری صدر مملکت کو بجوا دی تھی اب صدر مملکت عارف علوی نے بھی سمری منظور کر لی ہے اس طرح اب جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف ہوں گے۔

اس پر بات کرتے ہوئے سابق لیفٹیننٹ جنرل  امجد شعیب نے  کہا ہے کہ عاصم منیر کے ساتھ ان کی پہلی ملاقات تب ہوئی تھی جب وہ بطور ڈی جی ایم آئی تعینات ہوئے۔ بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تجربے کی بنیاد پر میں کہہ سکتا ہوں کہ عاصم منیر ایک اچھے افسر ہیں‘ تاہم انھوں نے کہا کہ چند حلقوں کی طرف سے ’اُن کے عہدے کو سیاسی بنا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عاصم منیر کی نامزدگی سے قبل ان کے بارے میں تکنیکی بنیادوں پر سوالات بھی اٹھائے جا رہے تھے۔امجد شعیب نے مزید کہاکہ  عاصم منیر 27 نومبر کو ریٹائر ہو رہے تھے اور جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر کو، باقی معاملات ایک طرف لیکن ایک بات سبھی مانتے ہیں کہ عاصم منیر ایک ’آؤٹ سٹینڈنگ‘ افسر ہیں۔ دوسری جانب معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تعیناتی کا خیر مقدم کیا ہے. اپنے ایک بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا الحمدللّٰہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایک حافظ قرآن آرمی چیف کا تقرر ہورہا ہے.انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر  نے مدینہ منورہ میں قرآن کریم حفظ کیا. امید ہے کہ وہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں قرآنی ہدایات کو مدنظر رکھیں گے، ان کا تقرر گرم جوش خیرمقدم کا مستحق ہے۔

About newsbeads

Check Also

اِنا للہ واِنا الیہ راجعون ۔۔۔سینئر اینکر پرسن یاسر شامی کے حوالے سے افسوسناک خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر انسان نے موت کا ذائقہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *