Breaking News

جنرل عاصم منیر کے آرمی چیف بننے پر بھارت والوں کو دراصل کیا تکلیف ہے ؟ ساری کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تقرری کے فیصلے پر بھارت میں سوگ کا سماں ہے اوربھارتی اینکرز نے چیخ چیخ کر آسمان سر پر اٹھا لیا ہے،لگتا ہے مودی سرکار کو سابق ڈی جی آئی ایس آئی کی بطور آرمی چیف تعیناتی بالکل بھی ہضم نہیں ہو رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق جنرل عاصم منیر کی آرمی چیف تقرری کے فیصلے پر بھارت میں کھلبلی مچ گئی.بھارتی ٹی وی اینکرز چیخ چیخ کر کہتے نظر آرہے ہیں سید عاصم منیر جو سابق آئی ایس آئی چیف ہیں، انہیں پاکستانی حکومت نے اب پاک فوج کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے صدر مملکت کو آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے سمری بھیجنے کی دیر تھی کہ بھارتی اینکرز نے چیخ چیخ کر آسمان سر پر اٹھا لیا ہے۔ دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 2022 ختم ہونے سے پہلے نواز شریف وطن واپس آجائیں گے ۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن آئین اور قانون کی حد عبور نہ کی جائے ۔ کسی نے آئینی حدپار کی تو قانون حرکت میں آئے گا ، احتجاج کے دوران شہریوں کے حقوق پامال ہوئے تو ان کی حفاظت کریں گے ۔وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان کی حقیقت عوام کے سامنے آگئی ہے کیونکہ خان صاحب نے آج تک جو بھی معاملہ اٹھایا خود اس سے پیچھے ہٹے ۔ عمران خان جس پر الزام لگاتے تھے خود پیچھے ہٹے ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر عمران خان نے وزیراعظم کی منظوری کی حمایت کرکے اچھا کیا ۔ اگر یہ رویہ وہ اپنائیں تو سیاست میں استحکام آئے ۔انہوں نے کہا کہ سیاستدان اصول کے مطابق چلیں تو کسی ادارے کو حدود عبور کرنے کا موقع نہ ملے ۔ سیاستدان ساکھ برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو اپنے رویوں پر نظرثانی کریں ۔

About newsbeads

Check Also

اِنا للہ واِنا الیہ راجعون ۔۔۔سینئر اینکر پرسن یاسر شامی کے حوالے سے افسوسناک خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر انسان نے موت کا ذائقہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *