Breaking News

دورہ پاکستان پر آئے انگلینڈ کے کھلاڑی دراصل بیمار کیوں ہوئے؟ وجہ سامنے آ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہونے میں صرف ایک روز باقی تھا اور لیکن پریشان کن خبر یہ سامنے آئی کہ انگلش کپتان سمیت آدھی سے زائد ٹیم انفیکشن کا شکار ہونے کے بعد بیمار ہو گئی ہے تاہم اب ان کے بیمار ہونے کی وجہ بھی سامنے آ گئی ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ اسلام آباد میں بدلتے موسم کے باعث کھلاڑیوں کی طبیعت ناساز ہوئی کیونکہ انگلینڈ کےکھلاڑیوں نے موسم سرما کے لحاظ سے کپڑے پہننے میں لاپرواہی کی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ رات کی تقریب میں بیشتر انگلش کھلاڑیوں نےگرمی والےکپڑے پہنے ہوئے تھے،  تقریب میں بیشتر انگلش کھلاڑیوں نے آدھی بازو والی شرٹس پہن رکھی تھیں۔ذرائع کے مطابق انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل 7 کھلاڑیوں کی طبیعت خراب ہوئی ہے تاہم کسی کھلاڑی کو سخت بخار نہیں، انگلش کھلاڑیوں کو معمول کا نزلہ اور زکام کی شکایت ہے۔ذرائع کا بتانا ہےکہ پاکستان کے کسی بھی ٹیسٹ اسکواڈ ممبر کو صحت کا کوئی مسلہ نہیں ہوا۔ دوسری جانب  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ریٹائر ہوتے ہی انہیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور نے میر جعفر قرار دے دیا۔جنرل باجوہ کی ریٹائرمنٹ کے دن تحریک انصاف کے حامیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر “یوم نجات 29 نومبر” کا ہیش ٹیگ چلایا جا رہا ہے جو ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ اس ہیش ٹیگ کے تحت پی ٹی آئی کے حامی جنرل باجوہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جن میں مرکزی قیادت بھی شامل ہوچکی ہے۔ علی امین گنڈا پور نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ” وہ کون تھا، وہ میر جعفر باجوہ تھا۔”

About newsbeads

Check Also

افتخار احمد کو ’چاچا’ کا لقب کیسے ملا؟ کرکٹر نے دلچسپ کہانی سنادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد کا کہنا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *