Breaking News

آئندہ کئی روز تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشن گوئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئندہ کئی روز تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشن گوئی۔۔۔۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ کئی روز تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونے والی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ 24 جنوری تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

گزشتہ روز شہر میں ٹھنڈی اور تیز ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، تمام دن شہر لاہور بادلوں کی لپیٹ میں رہا جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں، گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 8ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں فضائی آلودگی کے حوالے سے ایئر کوالٹی انڈکس کی شرح میں کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آ گیا۔ جبکہ ایم ڈی واسا نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر واسا کے افسران و عملہ کو ایمرجنسی کیمپس پر الرٹ رہنے اور تمام ایمرجنسی کیمپس پر سٹاف کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کے دوران واسا مکمل طور پر الرٹ رہا۔ تمام ڈسپوزل سٹیشنز کو مکمل استعداد پر چلایا جارہا ہے، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے تمام انڈر پاسز کلیئر رکھے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے 21سے 25 جنوری تک ملک کے اکثر مقامات پر بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ بتایا گیا ہےکہ مغربی ہوائیں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب سے شمالی بلوچستا ن پر اثر انداز ہونا شروع ہوں گی جو 21جنوری بروز ہفتہ کی رات سے بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لیں گی اور 25جنوری تک وقفے وقفے سے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

About newsbeads

Check Also

آئندہ 6 روز تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی  رمضان المبارک کے بابرکت مہینے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *