اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 13 فروری کو شروع ہونے والی ہے، پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں 2022ء کے فائنلسٹ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہوں گے۔ پی ایس ایل عالمی سطح پر ہونے والے بہت سے فرنچائز کرکٹ ٹورنامنٹس میں سے ایک ہے۔
فرنچائز کرکٹ میں سرفہرست نام، جن میں پلاٹینم کیٹیگری کے کچھ کھلاڑی بھی شامل ہیں، پاکستان آئیں گے جہاں انہیں 170,000 امریکی ڈالرز تک معاوضہ ملے گا۔ پلاٹینم کیٹیگری کے کھلاڑی جیسے وینندو ہسرنگا، روومین پاول، ڈیوڈ ملر، الیکس ہیلز، رحمن اللہ گرباز، اور راشد خان ٹورنامنٹ کے لیے صرف جزوی طور پر دستیاب ہیں اور انہیں تناسب کی بنیاد پر ادائیگی کی جائے گی۔ پی ایس ایل میں کل 34 میچز ہوں گے، جو کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلے جائیں گے، فائنل 19 مارچ کو ہو گا۔ پی ایس ایل 2023ء میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کرکٹرز میں بابر اعظم (پشاور زلمی)، شاہین آفریدی (لاہور قلندرز) ،محمد رضوان (ملتان سلطانز) ،شاداب خان (اسلام آباد یونائیٹڈ)، سیم بلنگز (لاہورقلندرز) اور ٹائیمل ملز (اسلام آباد یونائیٹڈ) شامل ہیں جنہیں تقریبا ایک لاکھ 70 ہزار امریکی ڈالرز یا تقریبا 4 کروڑ 53 لاکھ پاکستانی روپے معاوضہ ملے گا۔ دوسری جانب معروف کرکٹر اور سابق کپتان شعیب ملک کی 41ویں سالگرہ یکم فروری بدھ کو منائی جائے گی اس سلسلے میں کرکٹ کے شائقین اور شعیب ملک کے مداحوںکی جانب سے سالگرہ کی تقریبات کا اہتمام کیاجائے گا جہاں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور شعیب ملک کی درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ شعیب ملک یکم فروری 1982ء کو پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔