Breaking News

اِنا للہ واِنا الیہ راجعون ۔۔۔سینئر اینکر پرسن یاسر شامی کے حوالے سے افسوسناک خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر انسان نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے اس کا ذکر مقدس کتاب قرآن پاک میں بھی موجود ہے جلد یا بدیر ہر انسان نے جو اس دنیا میں آیا ہے اُسے واپس بھی جانا ہے اسی طرح  آج ایک افسوس ناک خبر سامنے آئی ہے۔

ڈیلی پاکستان کے سینئر اینکر یاسر شامی کی والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئی ہیں ۔ یاسر شامی کی والدہ طویل عرصہ سے علیل تھیں اور ان کا گھر پر ہی علاج جاری تھا تاہم آج صبح وہ انتقال کر گئیں، ان کی نماز جنازہ نمازعشاء کے بعد 7 بج کر 30 منٹ پر گرین ٹاون پارک بلاک نمبر 3 سیکٹر ڈی 2 میں ادا کی جائے گی ۔ یاسر شامی کی والدہ کے انتقال پر چیف ایڈیٹر مجیب الرحمان شامی، ایڈیٹر عمر شامی اور ایگزیکٹو ایڈیٹر عثمان شامی کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔ یاسر شامی کی رہائشگاہ پر افسوس کا اظہار کرنے آنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔  دوسری جانب سعودی عرب نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کی ہچکولے کھاتی معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے ہاتھ آگے بڑھا دیاہے ، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان میں مملکت کی سرمایہ کاری اورتعاون کے دیگر ذریعے تلاش کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق محمد بن سلمان نے یہ حکم پاکستان میں آنے والے جان لیوا سیلاب سے متاثرہ معیشت کو ریلیف دینے کی طرف ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے جاری کیاہے ۔سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ پاکستان کے مرکزی بینک میں ڈپازٹ کو 3 ارب ڈالر سے بڑھا کر 5 ارب ڈالر کرنے کے لیے ایک اسٹڈی کرے گااور پاکستان میں سرمایہ کاری کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے منصوبے کا جائزہ بھی لے گا ۔

About newsbeads

Check Also

آئندہ 6 روز تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی  رمضان المبارک کے بابرکت مہینے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *