Breaking News

“اس نے سب گٹر میں بہا دیا” عمر بٹ پر بیوفائی کا الزام، جنت مرزا نے بریک اپ کی تصدیق کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نامور ٹک ٹاکر جنت مرزا نے عمر بٹ سے بریک اپ کا ذمہ دار بیوفائی کو قرار دے دیا. انسٹاگرام پر جاری اپنے بیان میں جنت مرزا نے کہا “میں نے اس کے بارے میں جو کچھ سوچا، اور سمجھا کہ ہم مل کر تعمیر کر رہے ہیں۔

ہم نے ایک دوسرے سے جو بھی وعدے کیے۔اس نے وہ سب کچھ  ان چیزوں کیلئے گٹر میں بہا دیا جن سے بچا جا سکتا تھا.”جنت مرزا نے بریک اپ کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ” یہ سب اس لیے ہوا کیونکہ اسے گھر سے ملنے والی توجہ سے زیادہ باہر کی عورتوں سے ملنے والی توجہ اچھی لگنے لگی تھی. میں نے اس کے رویے میں تبدیلی دیکھی لیکن یہ ماننے سے انکار کرتی رہی کہ وہ مجھ سے جھوٹ بول سکتا ہے یا مجھے دھوکہ دے سکتا ہے اور آخر میں مجھے اس بات کا افسوس ہے کہ میں نے اپنی اندر کی آواز سننے سے انکار کیوں کیا. آئندہ میں کبھی اپنے جذبات کو اس پر حاوی نہیں ہونے دوں گی جو سچ ہے.”انہوں نے مزید کہا رشتے میں ریڈ فلیگز پر اس وقت خصوصی توجہ دیں جب وہ نقصان پہنچانا شروع کر یں. خیال رہے کہ ٹک ٹاکرعمر بٹ نے بھی بریک اپ کی تصدیق کی ہے اور  اپنے بیان میں کہا ہے کہ علیحدگی کا فیصلہ متفقہ طور پر کیا گیا ہے.  یہاں یہ بھی واضح رہے کہ دونوں ٹک ٹاکرز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کی تصاویر بھی ہٹا دی ہیں۔

About newsbeads

Check Also

خدا کی قدرت۔۔۔۔پرندوں کا بادشاہ عقاب جب بوڑھا ہوجاتا ہے تو ۔۔۔۔۔

اللہ اکبر ۔۔۔ ایک عقاب کی عمر 70سال کے قریب ہوتی ہے۔اس عمر تک پہنچنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *