Breaking News

رمضان المبارک کے پہلے عشرے تک موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے رمضان کا پہلا پورا عشرہ ٹھنڈا گزرنے کی پیشگوئی کردی۔ملک کے مختلف علاقوں میں بادلوں کے ڈیرے،اسلام آباد میں سحری کے وقت سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔محکمہ موسمیات نے رمضان کا پہلا پوراعشرہ ٹھنڈا گزرنے کی پیش گوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ مزید 2 دن تک جاری رہے گا، اسلام آباد کے علاقے سید پورمیں 9،گولڑہ میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔راولپنڈی میں چکلالہ 8، کچہری 6 اورشمس آباد میں 5ملی میٹر بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری ہوگیا۔ پشاور،مردان، دیر،مالم جبہ، بنوں، سید شریف،باجوڑ میں بھی بارش ہوئی۔ اس کے علاوہ گوادر،پسنی،کوئٹہ،چمن اوردیگرعلاقوں میں بھی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا۔سرگودھا،اٹک،راولپنڈی،مری،جہلم، ڈی جی خان،منڈی بہاؤالدین میں بارش سے موسم سہانا ہوگیا۔مظفر آباد،باغ اورپونچھ ڈویژن میں بھی باران رحمت سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ دوسری جانب  افغانستان کے کپتان راشد خان نے کہا ہے کہ پاکستان سے پہلی بار جیت کر خوشی محسوس ہو رہی ہے اور ایسا میری کپتانی میں ہوا جس پر فخر ہے ۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے ہم پاکستان سے کافی قریب آ کر میچز ہار جاتے تھے لیکن آج کی جیت ہمارے ملک کے لیے قابل فخر ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ شارجہ کی پچ کا کچھ پتہ نہیں ہوتا ،ہم نے وکٹ پر تھوڑا کھیل دیکھ کر اپنا گیم پلان کیا تھا ۔ افغان کپتان نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے ٹاپ آرڈر پر محنت کرنے کی ضرورت ہے اور یہ صرف ایک سیریز کی بات نہیں ہے بلکہ ورلڈ کپ تک ہم نے اپنے ٹاپ آرڈر کو ٹھیک کرنا ہے ،ہمارے پاس مہارت کی کمی نہیں ہے ، ہمیں صرف صحیح وقت پر صحیح شارٹس کھیلنی ہیں۔

About newsbeads

Check Also

معروف شخصیت کی جان لے لی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معروف شخصیت کی جان لے لی گئی۔۔۔۔۔لاہور کے نواحی علاقے کالا شاہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *