Breaking News

خاتون آشنا کے ساتھ بھاگ گئی، شوہر نے بدلہ لینے کیلئے اس کی بیوی سے شادی کر لی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  بھارتی ریاست بہار کے ضلع کھگڑیا  میں ایک عجیب و غریب واقعہ میں ایک شادی شدہ خاتون دوسرے آدمی کے ساتھ بھاگ گئی اور اس کے شوہر نے بدلہ لینے کے لیے اپنی بیوی کے  عاشق کی بیوی سے شادی کر لی۔ ای ٹی وی بھارت کے مطابق روبی دیوی نامی اس خاتون نے نیرج نامی شخص کے ساتھ 2009 میں شادی کی تھی۔

اس جوڑے کے ایک ساتھ چار بچے تھے۔ تاہم چند سال بعد  نیرج  کو پتہ چلا کہ اس کی بیوی کا مکیش نامی شخص کے ساتھ غیر ازدواجی تعلق ہے۔ فروری 2022 میں روبی نے نیرج کو چھوڑ کر  پہلے سے شادی شدہ  مکیش کے ساتھ  شادی کرلی۔ جب  روبی کے شوہر کو پتہ چلا تو اس نے مکیش کے خلاف اپنی بیوی کو اغوا کرنے کی پولیس میں شکایت درج کرائی۔  نیرج نے اپنی شکایت میں دعویٰ کیا کہ اس معاملے کو سلجھانے کے لیے گاؤں کی پنچایت منعقد کی گئی تھی لیکن  مکیش نے اس کی تعمیل کرنے سے انکار کر دیا اور تب سے وہ فرار ہے۔ مکیش بھی شادی شدہ تھا  اور اس کے دو بچے تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کی بیوی کا نام بھی روبی تھا۔ بدلہ لینے کے لیے نیرج نے مکیش کی بیوی سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایک سال بعد  جوڑے نے فروری 2023 میں شادی کی۔ اس عجیب و غریب شادی کی خبر نے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ حاصل کر لی اور اس پر طرح طرح کے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ”یہ سب روبی دیوی کے شوہر کا شروع سے ہی مکیش کی بیوی سے شادی کا منصوبہ تھا۔  ایک اور نے لکھا ’شادی شدہ لوگ ایک دوسرے کے ساتھ بھاگ رہے ہیں اور یہاں میں ابھی تک سنگل ہوں۔ ‘

About newsbeads

Check Also

عورت نے آس پاس دیکھا اور شرماتے ہوئے بولی حکیم صاحب مجھے مردانہ کمزوری ہے حکیم اندر کی بات سمجھ گیا اور دوائی دیدی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک دور دراز کے گاؤں میں ایک حکیم چلتا پھرتا کہیں سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *