Breaking News

معروف اداکار نے اسلام قبول کر لیا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معروف اداکار نے اسلام قبول کر لیا؟ پورے بھارت میں ہلچل مچ گئی۔۔۔تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے پریشان حال سنجو بابا نے پاکستان کے ایک پیر سے رابطہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق بُرا وقت ٹالنے کے لیے بالی وڈ کے سنجو بابا نے اپنی کوششیں تیز کر دیں۔

اور انہی کوششوں میں انہوں نے پاکستانی پیروں سے رابطے کرنا شروع کر دئے ہیں ۔سنجے دت کی دبئی میں صوفی جمیل سے ان کے آستانے پر ملاقات ہوئی۔ سنجے دت نے صوفی جمیل سے ملاقات میں اپنے مسائل اور اپنی پریشانیوں سے متعلق انہیں آگاہ کیا صوفی جمیل سے ملاقات میں سنجے دت نے اپنے لیے دعا کرنے کا بھی کہا ۔ دونوں کی دبئی میں آستانے میں ہوئی ملاقات کی تصاویر بھی منظر عام پر آ گئی ہیں،لوگ سوال کر رہے ہیں کہ کیا انہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے؟ دوسری جانب بالی ووڈ کے معروف اداکار انو کپور کو طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر اداکار انو کپور کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد گزشتہ روز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔ سرگنگا رام اسپتال انتظامیہ کے مطابق اداکار کی حالت پہلے سے بہتر ہے وہ کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹر اجے سوروپ کا کہنا ہے کہ انو کپور کو سینے میں تکلیف کی وجہ سے داخل کیا گیا تھا وہ کارڈیالوجی میں ڈاکٹر سشانت واٹل کے زیر نگرانی داخل ہیں۔66 سالہ اداکار متعدد بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جن میں ماضی کی مشہور فلم ’مسٹر انڈیا، کالا پتھر، وکی ڈونر، ڈریم گرل ودیگر شامل ہیں۔ وہ فلم رین کوٹ کا بھی حصہ تھے جس میں اجے دیوگن اور ایشوریا رائے بچن نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ انو کپور نے پریانکا چوپڑا کی ہٹ فلم 7 خون معاف میں بھی کردار ادا کیا۔

About newsbeads

Check Also

عید جمعہ کے روز ہو تو کیا جمعہ کی نماز فرض ہوتی ہے ؟ سعودی عرب نے وضاحت جاری کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اس مرتبہ امید کی جارہی ہے کہ سعودی عرب میں عید الفطر جمعہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *