ایک ہزار سے زائد لڑکیوں کی گاڑیوں کے ٹائر پنکچر کرنیوالا شخص گرفتار،ملزم ایسا کیوں کرتا تھا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اکثر مرد خواتین کو متاثر کرنے کے لیے اور ان سے بات چیت کرنے کے لیے کافی محنت کرتے ہیں۔ لیکن اج ہم اپ کو ایسے شخص کے بارے میں بتاتے ہے، کہ جنہوں نے بہت عجیب طریقہ اپنایا تھا۔ حال ہی میں جاپان میں ایک ایسے شہری کو گرفتار کیا گیا ہے۔

جو خواتین سے بات چیت کرنے کی وجہ تلاش کرنے کے لیے ان کی گاڑیوں کے ٹائر پنکچر کرتا تھا۔32 سالہ جاپانی شخص کو پولیس نے حال ہی میں گرفتار کیا ہے، اس شخص نے ایک خاتون سے بات چیت کرنے کے لیے اس کی غیر موجودگی میں ان کی گاڑی کا ٹائر پنکچر کیا۔ اور جب خاتون نے اپنی گاڑی کا ٹائر دیکھا، تو وہ آدمی فوراً ان کی مدد کو پہنچا۔ خاتون کو اچانک احساس ہوا، کہ ایک سال قبل بھی ان کے ساتھ بالکل ایسا ہی ہوا تھا، اور مدد کے لیے آنے والے شخص بھی وہی تھا۔ بعدازاں خاتون نے پولیس کو اطلاع دی، اور انہیں بتایا کہ گزشتہ سال بھی ان کے ساتھ بالکل اس ہی طرح کا واقعہ پیش آیا، پولیس نے سی سی ٹی فوٹیج دیکھی تو یہ بات سامنے آئی۔ کہ خاتون کی غیر موجودگی میں ملزم نے ٹائر پنکچر کیا، اور جب خاتون واپس آئی تو اسی نے انہیں مدد کی پیشکش کی۔ 32 سالہ شخص نےفوراً اپنے جرم کا عتراف کیا، اور پولیس کو بتایا۔ کہ وہ ایسا خواتین کو جاننے یا ان سے بات کرنے کے لیے کرتا ہے، اور وی ماضی میں ایک ہزار سے زائد خواتین کے ساتھ ایسا کر چکا ہے۔

About newsbeads

Check Also

ایک ایسا علاقہ جہاں ‌ایک بھی مرد نہیں‌ وجہ جانئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دنیا کے جس خطے میں بھی جایا جائے تو ہمیں وہاں مردوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *