پوری دنیا میں کورونا کی دوری لہر ، پاکستا ن میں تعلیمی ادارے بند کیے جانے کی خبر، وزارت تعلیم کی جانب سے بڑا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پوری دنیا میں کورونا کی دوسری لہر ، پاکستا ن میں تعلیمی ادارے بند کیے جانے کی خبر، وزارت تعلیم کی جانب سے بڑا اعلان کردیا گیا ۔۔۔ دنیا بھر میں کرونا کی دوسری لہرنے ایک بار پھر تشویش کی لہر دوڑا دی ، دنیا ایک بار پھر لاک ڈائون کی طرف جانے لگی ۔ اس حوالے سے پاکستان میں بھی دوبارہ تعلیمی ادارے بند کیے جانے کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کورونا وائرس کے باعث سکول دوبارہ بند ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے،تعلیمی اداروں کی بندش سےمتعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں، اس حوالے سےسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اورمحکمہ صحت پنجاب کی طرف سے مزید بتایا گیا ہے کہ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ سیکرٹری صحت کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے کہا ہے کہ معلومات کی تصدیق کے لیےہیلپ لائن 1033پر کال یا ان باکس کریں۔دوسری جانب پنجاب میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس کورونا وبا کی وجہ سے پہلے ہی تعلیم کا کافی نقصان ہو چکا ہے اس لیے صوبے کے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ رواں برس سموگ کی وجہ سے تعطیلات نہیں ہوں گی،۔حکومت نے انصاف اکیڈمیز متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا جہاں سےطلبہ گھر میں بیٹھ کر لیکچر لے سکیں گے اور ٹیسٹ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں متعدد نجی اکیڈمیز کام کر رہی ہیں لیکن وہ بھاری فیسز لے رہی ہیں۔انہیں ایسی بہت سی رپورٹس ملی ہیں کہ اساتذہ نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ نصاب مکمل کروانے کے لیے اپنے بچوں کو ان نجی اکیڈمیز میں داخل کروائیں۔

About newsbeads

Check Also

بی بی سی نے دنیا بھر کی 100 بااثر خواتین کی فہرست جاری کردی،2پاکستانی خواتین بھی شامل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معروف برطانوی نشریاتی ادارے برٹش براڈ کاسٹنگ بی بی سی نے ہر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *