کیپٹن صفدر کی گرفتاری! گرفتاری کی رات موبائل فون پر معلومات لینے والا یہ شخص کون نکلا؟ حقائق نے مریم نواز کو ایک مرتبہ پھر منہ چھپانے پر مجبور کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کیپٹن صفدر کی گرفتاری کا معمہ ابھی تک حل نہیں ہو سکا آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈر کراچی کو اس واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے واضح رہے کہ ایک نجی چینل نے کچھ دیر قبل خبر چلائی تھی کہ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے دوران سادہ لباس میں ملبوس ایک شخص گرفتاری کے دوران فون پر ہدایات لیتا رہا ہے۔

اب وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے دوران فون پر ہدایات لینے والا شخص کسی ادارے کا اہلکار نہیں بلکہ مریم صفدر کا اپنا گارڈ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سماجی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک تصویر کے ساتھ لکھا کہ ایک چینل نے خبر چلائی کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار فون پر کسی سے ہدایات لے رہا ہے۔انہوں نےاپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ”ایک چینل پر خبر چلی کہ سادہ کپڑوں میں ملوث اہلکار کسی سے ہدایات لے رہا ہے۔ یہ سب مل کر ماموں بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اصل میں یہ سادہ کپڑوں میں ملبوس شخص کسی ادارے کا اہلکار نہیں۔بلکہ جھوٹی باجی مریم کا اپنا گارڈ ہے۔ کتنا جھوٹ اور بولو گے آپ لوگ”۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ شخص مریم نواز کا اپنا گارڈ ہے ۔ایک اور ٹوئٹ میں ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ یہ کمرے کے دروازے پر زور لگانے والا شخص مریم نواز کا اپنا گارڈ ہے، ن لیگ والو ان کے جھوٹ میں نہ آنا، یہ اس کام کے ماہر ہیں ۔اس ٹوئٹ کا ریپلائے کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس گارڈ کا نام شکور ہے۔ اس کے ساتھ ہی مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ باجی اور کوئی خدمت ؟

About newsbeads

Check Also

سونے کی قیمت میں فی تولہ حیرت انگیز کمی خریداروں کیلئے بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آخر کار عوام کی بھی کسی حد تک سُنی ہی گئی ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *