Breaking News

تحریک انصاف کا پشاور میں ورکرز کنونشن کتنے لوگ تھے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نواز، خٹک اور ترین تینوں وڑ گئے، باقی کو عوام دیکھ لیں گے” طویل عرصے بعد پشاور میں ورکرز کنوینشن کے انعقاد کے بعد تحریک انصاف کا ملک کے 3 شہروں میں جلسے کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ عام انتخابات سے قبل اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا۔

اس سلسلے میں طویل عرصے بعد تحریک انصاف کی جانب سے خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں بدھ کے روز ورکرز کنوینشن کا انعقاد کیا گیا۔
کنوینشن میں تحریک انصاف کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے نائب صدر ایڈوکیٹ شیر افضل نے کہا کہ 15 دسمبر کو پشاور میں جلسہ ہوگا جبکہ بائیس دسمبر کو وزیرآباد اور 24 کو جھنگ میں عوامی پنڈال سجائیں گے، تمام کارکنان اور عوام کو جلسے میں پہنچنا ہے۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ عوام نے ان کے پروگرام کو وڑنے کی قسم کھالی ہے، ایک پروگرام سے اندازہ ہوگیا کہ اب یہ سب کچھ نہیں چل سکے گا، خان کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہوگئے اور اب منتیں کررہے ہیں۔ شیر افضل مروت کا پشاور میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو کہتے پیں پی ٹی آئی ختم ہوگئی ہے وہ یہ کنونشن دیکھ لیں، یہ پختونخوا میں پی ٹی آئی کا 12واں کنونشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کا یہ معیار ہے کہ عدالتوں سے اشتہاریوں کو ریلیف مل رہا ہے اور نواز شریف آج دندناتا پھر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے40 سالوں سے عوام کا خون چوسا ہے، نواز شریف کی اپیلیں روزانہ سماعت کیلیے مقرر ہورہی ہیں لیکن ہمارے لیڈر کی اپلیوں کی تاریخ ہی نہیں دی جارہی ، تمام فیصلے انصاف سے بالا تر قانون کے منافی ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہورہا ہے، قانون کو پیروں تلے روندنے والوں کو ہم سے خطرہ ہے۔

About admin

Check Also

بڑی خبر:2آزاد اراکین اسمبلی کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آزاد حیثیت میں خٰیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن منتخب ہونیوالے 2 اراکین نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *