Breaking News

شیر افضل مروت دیر کے حلقے میں گئے وہاں کتنے لوگ نکلے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قادر مندوخیل نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت دیر کے حلقے میں گئے وہاں کتنے لوگ نکلے وہ پورے پاکستان نے دیکھے۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا۔

کہ اگر الیکشن کے دن اسی طرح کارکن نکل آئے جس طرے دیر میں نکلے تو ن لیگ ووٹ حاصل نہیں کرسکے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی کا امیدوار نہ ہو تو وہ ن لیگ کے مخالف کو ووٹ دیں گے ان کو نہیں دیں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندوخیل کا کہنا ہے کہ لکھ کر لے لیں نواز شریف نااہلی سے نہیں بچ سکتے، میں نہیں دیکھ رہا کہ نواز شریف الیکشن میں حصہ لے سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن 16 دسمبر سے پہلے انتخابات کا شیڈول جاری کردے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نااہلی سے بچنے کیلئے ’سہارا لے رہے ہیں الیکشن رول 57 کے سیکشن ای کے تحت ہاں اس میں ترمیم کی گئی ہے کہ سزا پانچ سال ہونی چاہئیے، مگر دوسری طرف آئین کا آرٹیکل 62 اور 63 بڑا واضح ہے اور اس میں کوئی لمٹ نہیں لکھی ہوئی، اب ظاہر سی بات ہے کہ آءین زیادہ سپیرئیر ہے بنسبت الیکشن رولز کے، اب اس کا فیصلہ سپریم کورٹ کرے گا‘۔

About admin

Check Also

بڑی خبر:2آزاد اراکین اسمبلی کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آزاد حیثیت میں خٰیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن منتخب ہونیوالے 2 اراکین نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *