Breaking News

چند دن پہلے کتے کا گوشت بیچتے ایک قصاب پکڑا گیا لیکن اس مرد کے بچے نے عدالت میں جو مؤقف اختیار کیا وہ ایک بار ضرور پڑھیں۔

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چند دن پہلے کتے کا گوشت بیچتے ایک قصاب پکڑا گیا لیکن اس مرد کے بچے نے عدالت میں جو مؤقف اختیار کیا وہ ایک بار ضرور پڑھیں۔
سبق آموز تحریر
کچھ دِنوں پہلے ایک قصائی کُتے کا گوشت فروخت کرنے کے جُرم میں گرفتار ہو گیا. جب اُسے جج صاحب کے سامنے پیش کیا گیا، تو جج نے پُوچھا
کیا یہ سچ ہےکہ تُمھارے پاس سے کُتےکا گوشت پکڑا گیا ہے؟
مُلزم : جی جناب! یہ سچ ہے
جج : تُمہیں شرم نہیں آتی کہ تم اِنسانوں کو کتُوں کا گوشت کھلاتے ہو؟
مُلزم : جناب میں اِنسانوں کو کُتوں کا گوشت نہیں کھلاتا
جج : کیا مطلب ابھی تو تُم نے خُود اِقرار کیا؟
مُلزم : ہاں جناب میں نے اِقرار کیا کہ میرے پاس سے کُتے کا گوشت پکڑا گیا ہے، لیکن وہ گوشت میں نے کسی اِنسان کو نہیں کھلایا
جج : تو پھر وہ گوشت کس کو کھلایا؟
ملزم :جج صاحب میں نےکُتوں کا گوشت کُتوں کو ہی کھلایا
جج : کیا مطلب؟
مُلزم :مطلب یہ ہےجج صاحب کہ میرے پاس ہمارے ضلع کے بڑے بڑے افسران ,سیاستدانوں کے چیلے اور مفت خورے آتے تھے اور مُفت میں چھوٹاگوشت لےکر جاتے تھےاور نہ دینےپر جُرمانہ کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے. بکری کے آٹھ، نو کلو گوشت میں ایک دو کِلو وہ لے جاتے تھے تو مُجھے فائدے کے بجائے اُلٹا نُقصان ہوجاتا تھا. اِس لئے میں کُتا ذبح کر کے رکھتا تھا، جب وہ لوگ مُجھ سے مُفت کا گوشت لینے آتے، تو میں اُن کو وہ گوشت دے دیتا تھا۔

About admin

Check Also

عورت کی یہ دو چیزوں سے دور ہی رہنا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محبت ایک لافانی جذبہ ہے جو ہر انسان کی شخصیت میں قدرت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *